مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 89
(۸۹) ہیں؟ سوال۔۔۔کیا آپ فزکس کو باعث پرواز یعنی (خیال کی) بلندی پر لے جانیوالا تسلیم کرتے جواب۔۔جی ہاں لازماً، اس بارہ میں کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔میرا مطلب ہے کہ آئن سٹائن کی تھیوری کو لے لیں اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود آپ بے اختیار کہہ اٹھتے ہیں : what a sublime, what a marvellous idea it is۔ترجمہ میم ، زے، واؤ، دسمبر ۲۰۰۰ ء۔۔A Passion for Science, by Lewis Wolpert, Oxford Uni۔Press, UK ہید ڈاکٹر عبد السلام میوزیم حمید گلین ڈیل ( کیلی فورنیا, دسمبر ۲۰۰۲ء)۔کیلی فورنیا کے ایک اشاعتی ادارے ایلومن سٹی نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی سائینس کی تاریخ کو ترویج اور اجاگر کرنے کیلئے ایک مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔اس ضمن میں ایک میوزیم ساؤتھرن کیلی فورنیا میں تین ملین ڈالر سے ۲۰۰۵ء میں تعمیر کیا جائیگا۔جس کا نام پہلے مسلمان نوبل انعام یافتہ کے نام پر عبد السلام میوزیم ہو گا۔میوزیم کیلئے مطلوبہ رقم اکھٹی کرنے کیلئے مشہور زمانہ مصور RO KIM نے ڈاکٹر عبد السلام کی ایک ROKIM دیدہ زیب پورٹریٹ تیار کی ہے جو انٹرنیٹ کے ذریعہ میں امریکن ڈالر میں خریدی جاسکتی ہے۔یادر ہے کہ یہ آرٹسٹ اس سے پہلے کوریا کے صدر مملکت اور امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن کی آئیل پینٹنگ بھی بنا چکے ہیں۔مزید معلومات کیلئے یہ ایڈریس نوٹ فرما ئیں www۔illuminacity۔com