مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 355
راغب مراد آبادی تاریخ وفات بالیقین تھے ڈاکٹر عبد السلام برگزیده عابد رب الانام رحمت باری ہو ان کی قبر پر جنت الماویٰ میں ان کا مقام نام پاکستان کا روشن کیا چرخ شہرت کے تھے وہ ماہ تمام نوبل انعام انکا حق تھا جو ملا ان کی عظمت کو میسر ہے دوام منفر د سائینسدان تھے ان سے بھی آبرو سائینس کی ہے لا کلام خوبیوں کی ان کی ہے احاطہ محال ہے نہایت ہی بلند ان کا مقام نام نامی ان کا لب پر آئے گا اہل علم وفن کے با صد احترام (۳۵۵)