مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 345 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 345

(۳۴۵) شیر افضل جعفری ۱۹۷۳ فخر پاکستان تم جواں عشق و جواں بخت بشر ہوتے ہو محل سائینس کے دلدار شمر ہوتے ہو تم نے صحرائے ریاضی میں کھلائے ہیں گلاب دشت الجبرا میں شاخ گل تر ہوتے ہو قدرت حق سے ملا ہے تمہیں کشمیر خلوص دل کی جاگیر کے لج پال کنور ہوتے ہو جھنگ والوں کے لئے قوت پرواز ہو تم بے پروں کیلئے سرخاب کا پر ہوتے ہو آزمائش میں نکھرتا ہے تمہارا کردار تم بہر رنگ و بہر حال امر ہوتے ہو تم سے یوروپ میں بھی چھوٹے نہ صوم و صلوۃ شام تاریک میں گل بانگ سحر ہوتے ہو تم سیالوں کی کھنکتی ہوئی نگری میں سلام عید کے چاند کے چڑہنے کی خبر ہوتے ہو آکے دیتے ہو تمہیں دانش افرنگ خراج تم یہ اور رنگ جنوں تاج بہ سر ہوتے ہو تم اے سلطان قلم طاہر وافضل کے لئے ذوق و غالب کی قسم رھیک ظفر ہوتے ہو ہاتھ اٹھیں جو تہجد میں کبھی پچھلی رات ٹوٹ تم بہ ہنگامِ دعا پیش نظر ہوتے ہو شیر افضل جعفری ڈاکٹر عبد السلام کے استاد تو نہ تھے مگر ڈاکٹر صاحب ان کی استادوں سے زیادہ عزت کیا کرتے تھے۔جب بھی جھنگ آتے تو ان کے دولت کدہ پر حاضری دیتے ، معانقہ کرتے اور ان کا ماتھا چومتے۔ڈاکٹر صاحب ان کے سامنے ایک مودب شاگرد کی طرح بیٹھتے تھے۔