مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 329 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 329

(۳۲۹) وہ ملک کیلئے وقف کر دیا اور حکومت سے کہا کہ اسے تعلیم کی ترقی کیلئے استعمال کریں۔مجھے ایک دن کہتے ہیں کہ مجھے اعزاز ملا ہے اور مجھے بھارت (اندرا گاندھی) کی طرف سے بار بار پیغام آرہے ہیں کہ تم یہاں آؤ ہم تمہیں ہر طرح سے نوازیں گے۔لیکن مجھے یہ بہت ناگوار گزرتا ہے جب تک میں پاکستان نہ جاؤں گا کسی اور ملک کی دعوت قبول نہیں کروں گا۔انہوں نے وفات تک پاکستانی شہریت قائم رکھی۔انٹرویو۔ہفت روزہ ، حرمت ۲۷ دسمبر ۱۹۹۹) ضروری احکامات جاری کر دیے گئے: مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات نے ایک یادداشت کے ذریعہ وفاقی وزیر تعلیم ، گورنر پنجاب سے مطالبہ کیا تھا کہ جماعت نہم اور دہم کی کتاب طبیعات کے صفحہ نمبر ۸ سے قادیانی غیر مسلم عبد السلام کا نام خارج کیا جائے۔اگر درج ہی کرنا ہے تو اس کو غیر مسلموں کے ساتھ لکھا جائے اور اسکے نام کے ساتھ قادیانی لکھا جائے تاکہ مسلم طلباء کو دھوکہ نہ دیا جا سکے۔وفاقی وزرات تعلیم نے طبیعات کلاس نہم کے نئے ایڈیشن میں سے قادیانی غیر مسلم سائینسدان عبد السلام کا نام مسلمان سائینسدانوں کی فہرست سے خارج کرنے کیلئے چیر مین ٹیکسٹ بک بورڈ لا ہور کو ضروری احکامات جاری کر دئے ہیں۔(نوائے وقت، جولائی ۲۰۰۰) نعوذ بالله من ذالك 91 بحوالہ ماہنامہ خالد۔ربوہ ڈاکٹر عبد السلام نمبر ۱۹۹۷: ڈاکٹر سلام میں بہت بڑا وصف تھا کہ لوگوں کی مدد کرنے میں ایک لمحہ تاخیر نہیں کرتے تھے۔ان کو کسی نے اپنا مسئلہ بتا دیا تو ڈاکٹر صاحب جو کر سکتے تھے وہ کرتے تھے۔کسی نے ایک واقعہ سنایا کہ ۱۹۶۸ء میں کسی پاکستانی لڑکے کو امریکہ میں مزید تعلیم کیلئے داخلہ اور سکالر شپ مل گئی مگر اس کے پاس جانے کیلئے جہاز کا کرایہ نہیں تھا۔اس نے ڈاکٹر سلام کو لکھا ، انہوں نے فوراً اس کے ٹکٹ کا بندو بست کر دیا۔ترقی پذیر ممالک میں بھی انہوں نے بہت سے لوگوں کے کیرئیر بنائے تھے۔