مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 315 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 315

(۳۱۵) تھوڑا سا سمجھا دیں تو اس پر انہوں نے جوابدیا: these things can be found out, If you dont want۔۔۔۔the problem چنانچہ یہ پرابلم انہوں نے جے سی ٹیلر کو دے دی۔جس نے یہ پرابلم چند روز میں حل کر لی۔اب یہ شاگرد کف افسوس ملتا ہے اور کہتا ہے: due to immaturity as a researcher, I had thrown away what were to become the two most important topics of research in particle physics for next five years۔www۔mth۔kcl۔ac۔uk/~streater/salam۔html AY_ محمد زبیر منگلا (ٹورنٹو) نے بیان کیا: خاکسار نصرت جہاں سکیم کے تحت نائیجیریا کی کوارا سٹیسٹ کے شہر Gbedde Aiyegunle میں نئے احمد یہ سیکنڈری سکول کے اجراء کے سلسلہ میں مقیم تھا۔سکول کی تعمیر مکمل ہو چکی تھی تاہم وزرات تعلیم کی طرف سے معائنے اور منظوری کیلئے سکول کی سائینس لیبارٹری میں سائینسی سامان رکھوانے کا مرحلہ ابھی باقی تھا۔اتنے فنڈز نہ تھے کہ فوری طور پر لیبارٹری کیلئے سامان کا انتظام ہو سکتا۔سٹاف کو سخت تشویش لاحق کہ مطلوبہ رقم کہاں سے لائی جائے ؟۔ذہن فوراً ڈاکٹر صاحب کی طرف لپکا۔آؤ دیکھا نہ تاؤ۔ٹریسٹ ان کو خط روانہ کر دیا کہ وہ اس سلسلہ میں ہماری مدد کریں۔پھر میرا دل تشکر سے لبریز ہو گیا جب چند ہفتوں کے اندر ڈاکٹر صاحب کی طرف سے ایک گراں قدر رقم کا عطیہ موصول ہو گیا۔کس قدر فراخ دل تھا وہ عظیم انسان۔اللہ ان کے فیض کو تا ابد زندہ رکھے۔آمین۔۔۔۵۷ سید عبد المومن ( ٹورنٹو ) نے بیان کیا: خاکسار کو تعلیم الاسلام کا لج ربوہ سے ایم ایس سی کرنے کے بعد کچھ عرصہ گیمبیا (مغربی افریقہ) میں نصرت جہاں سکیم کے تحت جاری ہونیوالے سکول میں کام کرنیکا موقعہ ملا۔وہاں قیام کے دوران میں نے ارادہ کیا کہ مجھے فزکس میں ایڈوانس سٹڈی کرنی چاہئے۔میں نے سن رکھا تھا کہ ڈاکٹر عبد السلام نوجوانوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔