مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 241
(rm) تاریخ میں پوری دنیا پر چھائے رہے۔یوروپ کے عالم اور سائینسدان اسلامی سپین کی یو نیورسٹیوں میں آکر علم حاصل کرتے رہے اور اس عمل سے یوروپ میں نشاۃ ثانیہ ہوئی اور سپین، ہالینڈ، جرمنی بر طانیہ فرانس نے غلبہ حاصل کر لیا۔پھر یوروپ پر قدرے زوال آیا تو امیریکہ نے دنیا پر غلبہ حاصل کر لیا۔ایک روز آئیگا کہ گردش ایام کی طرح تاریخ اپنے آپ کو دہرائیگی اور دوبارہ اسلامی ممالک غلبہ حاصل کر لیں گے۔اور یقین جانیں وہ دن دور نہیں جب مغرب کے سائینسدان ایک بار پھر اسلامی ممالک کی جامعات میں تعلیم حاصل کرنے آیا کریں گے۔انشاء اللہ العزیز آ تجھے کو بتاؤں میں تقدیر امم کیا ہے۔شمشیر و سناں اول طاؤس و رباب آخر ما خوز از رسالہ تہذیب الاخلاق (علی گڑھ، انڈیا))، جنوری ۱۹۹۶ء۔یہ مضمون ڈاکٹر صاحب کی زندگی میں شائع ہوا تھا اس لئے بعض فقروں کو ماضی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔-XXX- ید پروفیسر عبد السلام سکالرشپ ہیں جماعت احمد یہ امریکہ کی طرف سے ہر سال ڈھائی ہزار ڈالر کا پروفیسر عبد السلام سکالر شپ کسی نو جوان طالب علم کو دیا جاتا ہے۔۲۰۰۲ء میں دو ایسے تعلیمی وظائف شعیب ابو الکلام (کوئیز ، نیویارک ) اور نصیر الدین احمد ، نارتھ جرسی (امریکہ) کو دئے گئے۔