مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 199
(144) ڈاکٹر مشین احمد خاں (حیدرآباد۔انڈیا ) علم و دانش کا گہوارہ کے۔۔۔۔۔ICTP ----- تعارف : ڈاکٹر شین احمد خاں ایک نوجوان سائینسدان ہیں جن کا تعلق حیدر آباد سے ہے۔آپ نے انسٹی ٹیوٹ میتھے میٹیکل۔مدر اس سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔۱۹۹۷ء میں انہوں نے آئی سی ٹی پی میں تین ہفتہ گزارے۔میرا ان سے رابطہ ۱۹۹۵ء میں پروفیسر صالح الہ دین کی وساطت سے ہوا۔میری درخواست پر یہ مضمون انہوں نے اٹلی سے بھارت واپس جانے پر قلم بند کیا تھا۔میکسی کو کے ملک سے دوسری ڈاکٹریٹ کے بعد آجکل وہ امریکہ میں تحقیق کا کام کر رہے ہیں۔معروف سائینسی رسالوں میں وہ ڈاکٹر عبد السلام پر مضامین اور کئی ایک خطوط بھی لکھ چکے ہیں۔(ترجمہ۔میم زے واؤ) ۱۹۹۷ء میں مجھے عالمی شہرت کے سائینسی مرکز۔ٹریسٹ میں جانے کا پہلی بارا اتفاق ہوا۔اس وزٹ کا مقصد وہاں پر منعقد ہونے والے ونٹر کالج جس کا موضوع کو انٹھ آپ ٹکس تھا اس میں مارچ سے ۲۱ مارچ تک شرکت کرنا تھا۔میں نے ۱۹۹۶ء میں آئی سی ٹی پی سے درخواست کی کہ میرے ہوائی خرچ اور وہاں رہائش کے انتظامات کا بندو بست کریں۔شروع میں تو انہوں نے نصف کرائے اور مکمل رہائش اور مہمان نوازی کی پیش کش کی۔مگر بعد میں جب میں انڈیا سے ہوائی سفر کے کرایہ کے انتظامات نہ کر سکا تو انہوں نے پورے کرایہ کا انتظام کر دیا۔اگر وہ میرے کرایہ کا انتظام نہ کرتے تو میں یہ وزٹ نہ کر سکتا جو کئی ایک طور سے بار آور ثابت ہوئی۔میری دیرینہ خواہش کہ اس سینٹر کو وزٹ کروں بلا خر پوری ہوئی۔ونٹر کالج ان آپٹکس ۳۵ کورسز میں سے منعقد ہونے والے کورسز میں سے ایک ہے۔جو ہر މ سال یہاں منعقد ہوتے ہیں۔یہ دنیا کے چار مشہور زمانہ پر فیسروں کی زیر نگرانی منعقد ہوتا ہے۔یہاں میری ذاتی ملاقات کئی ایک لیکچراروں سے ہوئی جن کا ذکر میں نے کتابوں اور سائینسی جرنلز میں پڑھا ہوا تھا۔ہماری گفتگو صرف ریسرچ تک محدود نہ تھی بلکہ اپنے اپنے ممالک میں سائینس اور ٹیکنالوجی کی