مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 171 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 171

(161) ابو ذیشان اکر سلا به بیت انشاء پرداز کا ڈاکٹر سلام کی گوناگوں صلاحیتیوں اور فکر وعمل کا احاطہ کرنا ایک مشکل کام ہے۔ان کی عہد ساز زندگی اور ضیاء پاش کارناموں اور علمی مصروفیات پر طائرانہ نظر ڈالنے سے صریح طور پر یہ نظر آتا ہے کہ وہ ایک ایسی قد آور شخصیت تھے جو ایک بلند مقام سے پوری دنیا کے مسائل کا احاطہ کرتی رہی۔وہ درجن بھر ضخیم کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ کئی علمی شاہکاروں اور سائینسی مضامین کے خالق بھی تھے۔دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا اہم مسئلہ ہو جس پر انہوں نے محققانہ انداز میں روشنی نہ ڈالی اور اس مسئلہ کا مفید و موزوں حل عالم انسانی کے سامنے نہ پیش کیا۔سائینس کی دنیا میں انہوں نے کئی ایک تہلکہ خیز کارنامے سر انجام دئے اور بلا خرنوبل انعام حاصل کر کے اپنوں اور غیروں سے اپنی خدا داد صلاحیتوں کا لوہا منوالیا۔اردو اور انگریزی میں آپ کی گراں قدر تصانیف کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے تیسری دنیا کے معاشی اور تعلیمی مسائل کا خاص طور پر گہرا مطالعہ کیا تھا اور ان کو مشرق و مغرب کے گونا گوں اقتصادی، سماجی، سیاسی تعلیمی اور معاشرتی مسائل کا عمیق ادراک حاصل تھا۔ڈاکٹر عبدالسلام نہ صرف تحریر کے میدان کے شہسوار تھے بلکہ بہ حیثیت قادر الکلام انشاء پرداز بھی۔ان کی ژرف نگاہی ، بصالت فکر اور وسیع النظری کا تو ایک عالم معترف تھا۔سلام کی دلر با شخصیت کی تعمیر جن حالات میں ہوئی ، نیز ذہنی تربیت جس دینی و علمی ماحول میں ہوئی اس کے اثرات ان کی پوری زندگی میں جھلملاتے نظر آتے ہیں۔سلام کے والد کا سایہ قدم قدم پر ان کی رہبری کرتا رہا اور ایک شاداب شجر کی مانند اپنی علمی شگفتگی کے پھول ان پر برساتا رہا۔سلام میں تحریر کی صلاحیت ان کے والد ماجد نے ان میں بچپن سے ہی پیدا کی۔اور وہ یوں کہ ان کے والد ان کو اپنے ساتھ سہ پہر کے وقت بائیسکل پر بٹھا کر جھنگ کے مختلف مضافات میں لے جاتے جہاں وہ کھلے میدان، فیکٹریاں، دکانیں، باغات دیکھتے، یا مختلف مشینوں کے انجن جیسے بھاپ کا