مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 161 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 161

(141) ڈاکٹر غلام مرتضی۔پروفیسر سلام چیسٹر گورنمنٹ کالج لاہور ڈاکٹر سلام به حیثیت استاد کے۔۔۔۔۔۔۔۔پیکر علم وعمل۔۔۔۔ڈاکٹر عبد السلام ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔ان کا شمار نہ صرف اس صدی کے اعلیٰ ترین سائینس دانوں میں ہوتا تھا بلکہ وہ ایک زبر دست منتظم بھی تھے۔اٹلی کے شہر ٹریسٹ میں واقع ادارہ آئی سی ٹی پی اور اس کے ذریعہ علوم طبیعات کی تحقیق اور فروغ کا حیرت انگیز کارنامہ ہے۔ان کی ذات تیسری دنیا کے سائنس دانوں کیلئے مشعل راہ تھی۔ان کو اس بات کا احساس تھا کہ تیسری دنیا میں تحقیق کی کوئی روایت نہیں تھی۔ٹیکنالوجی بہت پسماندہ ہے اور نظام تعلیم کی حالت نا گفتہ بہ۔تیسری دنیا کی سائینس اور ٹیکنالوجی میں سرعت پیدا کرنے کیلئے انہوں نے اپنے سینٹر میں بہت سے پروگرام بنائے۔جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے انہوں نے بہ حیثیت سائینسی مشیر صدر پاکستان نظام تعلیم کی منصوبہ بندی کی اور ریسرچ اینڈ ڈی ویلیمینیٹ کے متعدد پروگرام مرتب کئے۔ان کو اس بات کا شدید احساس تھا کہ تیسری دنیا کے ممالک کو سائینس برائے اقتصادی ترقی کی بہت ضرورت ہے چنانچہ اس مقصد کے حصول کیلئے انہوں نے سینٹر میں اپلائیڈ فزکس کے پروگرام شروع کئے۔مثلاً لیز رز - سولر انرجی۔پلازما فزکس۔بائیو فزکس، جیالوجی۔کلائیما ٹالوجی۔اور سائیکل فزکس وغیرہ۔سینٹر میں چار لیبارٹریز قائم ہو چکی ہیں۔پروفیسر سلام نے تیسری دنیا کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ اپنے ممالک کی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپلائیڈ فزکس کے مختلف مضامین کی طرف توجہ دیں۔میرے خیال میں وہ اس میں کافی حد تک کامیاب رہے۔خاص طور پر انہوں نے پاکستانیوں کو اس کام پر راغب کیا۔چنانچہ چند دوسرے ساتھیوں سمیت میں نے بھی اپنے سابقہ مضمون کو خیر باد کہا اور نئے مضمون کو اپنالیا۔یعنی Physics and controlled Fusion Plasma آج میں فخر کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ پچھلے پندرہ سال کو کوشش کے نتیجہ میں اب یہ مضمون پاکستان میں مضبوط بنیادوں پر قائم ہو چکا ہے۔