کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟

by Other Authors

Page 14 of 59

کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟ — Page 14

۱۴ صلاحیتوں کے اعتبار سے موزوں ترین ہو ، اور ہرگزہ کیسی غیر امت کے نبی کا احسان نہ لیا جائے۔اب دونوں مجوزہ حل آپ کے سامنے ہیں۔ہر صاحب عقل و فہم انسان برانز دو یہ بات سمجھ سکتا ہے کہ کسی غیر اور پرانے نبی کا امت محمدیہ کی ضرورت کو پورا کرنے کی خاطر دوبارہ باہر سے دنیا میں آنا منصب ختم نبوت کے کھلم کھلا منافی ہے اور ختم نبوت کی جھر توڑے بغیر وہ ہر گز امت محمد یہ میں داخل نہیں ہوسکتا۔لیکن بات صرف یہیں ختم نہیں ہوجاتی۔اس صورت میں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے لئے اس کا آنا انتہائی ہتک آمیز ہو گا کہ اس امت میں سے شیطانی حملوں سے بچاؤ کے لئے اور شیطانی تحریکات پر غلبہ پانے کے لئے عند الضرورت تو کوئی اس قابل نہ سمجھا گیا کہ خدا تعالی اسے امتی نبی بنا کہ امت کے اندر ہی سے امت محمدیہ کی سب ضروریات پوری فرمادے۔لہذا ضروری ہوا کہ امت موسوی کے ایک نبی کو واپس لا کر اسی ودینی ضروریات پوری کی جائیں۔پس جب کسی نبی کے آنے کی ضرورت باقی رہ ہی تو سوال کی شکل یہ بن جائے گی۔کہ خدا تعالیٰ نے آخری نبی تو بھیج دیا لیکن فی الحقیقت ایک اور نبی کے آنے کی ضرورت ابھی باقی تھی۔اس شکل میں جب یہ بات کھل کر سامنے آتی ہے تو ہر صاحب فہم شخص یہ سمجھ سکتا ہے کہ یہ عقیدہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان یں بھی گستاخی ہے اور خدا تعالیٰ کی بارگاہ میں بھی۔اگر کسی قسم کی نبوت کی ضرورت باقی تھی تو اس نبوت کو وقت سے پہلے بند کر نا خدا تعالیٰ کی حکمت بالغہ کے خلاف ہے اور جس قسم کی ضرورت ہمیشہ کے لئے پوری ہو چکی ، اُس قسم کی نبوت کو جاری رکھنا بھی خدا تعالٰی کی حکمت کا مر کے خلاف ہے۔پس جب یہ بات طے ہوگئی اور احمدیوں سمیت سب کا اس بات پر اتفاق ہوگی کہ في الحقيقت نئی شریعت کی ضرورت باقی نہیں رہی تو اس کا لازمی اور طبعی اور عقلی نتیجہ یہ نکلے گا۔کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس وجہ سے آخری تشریعی نبی قرار دیا کہ آپ کے بعد بنی نوع انسان کو کسی قسم کی اور شریعت کی ضرورت باقی نہیں رہے گی ، نہایت معقول اور حکیمانہ فعل ہے اور اس کے