مقربان الہی کی سرخروئی

by Other Authors

Page 14 of 47

مقربان الہی کی سرخروئی — Page 14

۱۴ (۳) اسد اللہ الغالب حضرت علی کرم اللہ وجہ (مشہادت نشد ہجری ) حضرت علی کو خوارج نے اس موقع پر واضح لفظوں میں کا فر قرار دیا جبکہ آپ نے اپنی طرف سے حضرت ابو موسی اشعری کو معرکہ صفین کے دوران بطور حکم منتخب فرمایا۔چنانچہ ابن تیمیہ فرماتے ہیں اِنَّ الْخَوَارِجَ مُتَعْقُونَ عَلَى كُفْرِها منهاج السنة النبوية جلد م ص طبع اول مصری ) انہی خوارج کے ہاتھوں آپ نے جام شہادت نوش فرمایا سه بنا کردند خوش رکھے بخاک و خون غلطیدن خدا رحمت کند این عاشقان پاک طینت را دوسری صدی ہجری (۱) حضرت جنید بغدادی" (وفات نہ ہجری) حضرت جنید بغدادی " جو " سید الطائفہ" کے نام سے مشہور ہیں اور اپنے زمانہ میں ولی کامل تھے اپنی زندگی کے آخری حصہ میں فتنہ تکفیر کے مصائب و آلام سے دو چار ہوئے۔چنانچہ الیواقیت والجواہر جلد اول ص مصری میں صاف لکھا ہے :۔" وَشَهِدُوا عَلَى الْجُنَيْدِ بِالكُفْرِ مِرَارًا مگر تکفیر کا یہ حملہ انہیں تقومی شعاری اور فداکاری کی باریک راہوں سے نہ ہٹا سکا یہاں تک کہ آپ فوت ہو کر حق تعالیٰ کی آغوش رحمت میں جاگزین ہوئے۔(نظم الدرر في سلك السيو موقعہ ملا صفی اللہ صاحب مطبع فاروقی دہلی ۱۳۹۵ (۲) حضرت محمد الفقيه (وفات قبل ۱۳) هـ۔معجم المؤلفين (مؤلفہ عمر رضا کمالہ مطبع الترقي بدمشق) میں لکھا ہے :۔" محمد بن الليث ويعرف بالفقيه (ابو الربيع) ادیب كاتب ، خطيب، متكلم، فقيه، كانت البرامكة تقدمه وتحسن اليه وكان يرفى بالزندقة (جلد علاما)