مقدس ورثہ، چشمہٴ زمزم، اصحاب فیل

by Other Authors

Page 5 of 57

مقدس ورثہ، چشمہٴ زمزم، اصحاب فیل — Page 5

5 زمزم دوبارہ جاری ہوا۔جو ثبوت تھا اس بات کا کہ دنیا کی روحانی پیاس کو بجھانے والا روحانی ،چشمه چشمه محمدی رہتی دنیا تک ہر کس و ناکس کی سیرابی کے لئے جاری ہونے والا ہے۔اے رب العالمین! تو آج کے دور کے انسانوں کو بھی جو پیاس کی شدت سے بیقرار ہیں۔اور آسمان کی طرف اُمید بھری نظریں لگائے بیٹھے ہیں۔اس چشمہ محمدی سے سیراب ہونے کی توفیق بخش۔میرے خدا ! اس تحریر کو قبول کر۔اور میری تشنگی اپنے محبوب کے دیدار سے بجھا۔آمین یارب العالمین