منتخب تحریرات

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 2 of 51

منتخب تحریرات — Page 2

brò سر چشمہ ہے تمام خوبیوں کا اور جامع ہے تمام طاقتوں کا اور مبداء ہے تمام فیضوں کا اور مرجع ہے ہر ایک شے کا اور مالک ہے ہر ایک ملک کا اور متصف ہے ہر ایک کمال سے اور منزہ ہے ہر ایک عیب اور ضعف سے اور مخصوص ہے اِس امر میں کہ زمین والے اور آسمان والے اسی کی عبادت کریں۔(روحانی خزائن جلد ۲۰ الوصیت صفحه ۳۰۹-۳۱۰) روئیت الہی جس کو شبہات سے نجات نہیں اُس کو عذاب سے بھی نجات نہیں۔جو شخص اس دُنیا میں خدا کے دیکھنے سے بے نصیب ہے وہ قیامت میں بھی تاریکی میں گرے گا۔خدا کا قول ہے کہ مَنْ كَانَ فِي هَذِةٍ أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمَى (روحانی خزائن جلد ۱۳ کتاب البریہ صفحه ۶۵)