مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 29
۲۹ اور اس عاجز کی فطرت اور مسیح کی فطرت باہم نہایت متشابہ واقعہ ہوئی ہے۔گویا ایک ہی جو ہر کے دوٹکڑے یا ایک ہی درخت کے دو پھل ہیں اور نیز ظاہری طور پر بھی ایک مشابہت ہے اور وہ یوں کہ مسیح ایک کامل اور عظیم الشان نبی یعنی موسیٰ کا تابع اور خادم دین تھا۔۔۔۔اور یہ عاجز بھی اس جلیل الشان نبی کے احقر خادمین میں سے ہے کہ جو سید الرسل اور سب رسولوں کا سرتاج ہے۔اسی تسلسل میں ۱۸۸۳ء کا مرزا صاحب کا ایک اور الہام تذکرے میں درج ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے جس طرح پہلے آپ کو عیسی سے تشبیہ دی تھی اس میں آپ کو موسیٰ سے تشبیہ دی۔کل الہام جو ۴۸ عربی جملوں پر مشتمل ہے اس کے آخری تین جملوں کا اردو تر جمہ یہ ہے: لوگوں کے ساتھ رفق اور نرمی سے پیش آ اور ان پر رحم کر۔تو ان میں بمنزلہ موسیٰ کے ہے اور ان کی باتوں پر صبر کر “ ہے اسی سال یعنی ۱۸۸۳ء کے دوران مرزا غلام احمد صاحب کے تین الہامات آپ کی تصنیف براہین احمدیہ حصہ چہارم میں درج ہیں جنہیں بعد میں تذکرہ میں بھی درج کیا گیا ہے۔ان الہامات میں خدا تعالیٰ کی طرف سے مرزا صاحب کو عیسی ، داؤد اور ابراہیم کے نام سے پکارا گیا مثلاً -1 يَا عِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَيَّ۔لے : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۸۲ء- براہین احمدیہ حصہ چہارم تذکرہ صفحہ ۷۶ : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۸۲ء- براہین احمدیہ حصہ چہارم تذکره صفحه ۸۳