مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 27
۲۷ باب دوئم مرز اغلام احمد صاحب قادیانی کا دعویٰ ء ماموریت 1- الہامات وكشوف : مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کے مجموعہ الہامات ، کشوف ورڈ یا جو تذکرہ کے نام سے شائع ہو چکا ہے کی رو سے مرزا صاحب کا پہلا الہام جس میں آپ کو خدا تعالیٰ کی طرف سے مامور ٹھہرایا گیا وہ مارچ ۱۸۸۲ء کا ہے اور تقریباً عربی زبان کے۷۰ مختصر جملوں پر مشتمل ہے اس کے ابتدائی چند کلمات کا اردو ترجمہ درج ذیل ہے۔”اے احمد ! خدا نے تجھ میں برکت رکھ دی ہے جو کچھ تو نے چلا یا یہ تو نے نہیں چلایا بلکہ خدا نے چلایا۔خدا نے تجھے قرآن سکھلایا تا کہ تو ان لوگوں کو ڈراوے جن کے باپ دادا ڈ رائے نہیں گئے اور تا کہ مجرموں کی ، راہ گھل جائے کہ میں خدا کی طرف سے مامور ہوں اور میں سب سے پہلے ایمان لانے والا ہوں 66 اگر چہ الہام کی عبارت واضح تھی تاہم مارچ ۱۸۸۲ء کے طویل الہام سے مرزا صاحب نے جو نتیجہ اخذ کیا وہ آپ نے اس طرح بیان کیا: ل : تذکره صفحات ۴۳-۴۴