مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 15
۱۵ درج نہیں لیکن یہ رویا آپ کے زمانہ تحصیل علم کی ہے اور واقعات کی ترتیب کی رو سے ۱۸۶۰ء اور ۱۸۶۴ء کے درمیان کی ہے۔اس کے بعد مرزا صاحب کے رؤیا کشوف و الہامات میں تو اتر پیدا ہو گیا اور روز مرہ زندگی میں چھوٹے ، بڑے ، اچھے ، بُڑے واقعات کو آپ الہی اشاروں کے سہارے قبل از وقت بیان کرنے لگے۔مثلاً ۱۸۶۲ء میں راجہ تیجا سنگھ جاگیر دار تحصیل بٹالہ کی موت۔اے ایک مکان کے کمرے جس میں آپ سمیت ۱۵-۱۶ آدمی سو رہے تھے کی چھت کے گرنے کا انتباہ اور فوری انخلا کے بعد چھت کا گر جانا۔۲ امرتسر کی کمشنری کے سررشتہ دار سمج رام جو دین اسلام سے کینہ رکھتا تھا کی موت کا کشف۔۳ ضلع سیالکوٹ کے وکالت یا مختار کاری کا امتحان دینے والے تمام امیدواروں میں سے صرف لالہ بھیم سین کی کامیابی کی پیشگی اطلاع۔ہے ۱۸۶۸ء میں ایک مقدمہ میں والد صاحب کے حق میں ڈگری کی خبر - ۵ آپ کے بھائی مرزا غلام قادر صاحب کی بیماری کی اطلاع - 1 مرزا غلام احمد - براہین احمدیہ حصہ اوّل صفحہ ۲۵۶ : مرزا بشیر احمد - سیرت المہدی حصہ اوّل صفحہ ۲۳۶ مرزا غلام احمد - حقیقۃ الوحی طبع اوّل صفحہ ۲۹۶ ه : مرزا غلام احمد ۱۸۸۰ ء - براہین احمدیہ حصہ اوّل طبع اوّل صفحہ ۲۵۶ ۵ : مرزا غلام احمد ۱۸۸۴ ء - براہین احمدیہ حصہ چہارم صفحات ۵۵۱-۵۵۲ : مرزا غلام احمد - نزول مسیح صفحه ۲۱۷