مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 332 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 332

۳۳۲ میں سے تھے۔اسی طرح لدھیانہ کے مفتی مولوی محمد ، مولوی عبداللہ اور مولوی عبدالعزیز صاحبان مرزا صاحب کے شروع کے مخالفین میں سے تھے۔ان کا مختصر ذکر باب سوئم میں کیا جا چکا ہے۔یہ سب مرزا صاحب کے اراگست ۱۹۰۲ ء کے الہام کے بعد دنیا سے کوچ کر گئے۔ا -۲- اس باب کی ابتدا میں (آئٹم -IV) میں مولوی رشید احمد گنگوہی کا تذکرہ مختصراً آچکا ہے۔۱۸۹۱ء میں انہوں نے مرزا صاحب کی طرف سے تحریری یا تقریری مباحثے کی ہر کوشش کو ٹھکرا دیا۔یہ بھی مرزا صاحب کے شدید سر کردہ مخالفین میں سے تھے۔انہوں نے مرزا صاحب کے مقابلے میں نہ صرف یہ کہ لعنت اللہ علی الکاذبین“ کہا بلکہ اپنے ایک اشتہار میں مرزا صاحب کے لئے شیطان نام رکھا۔مولوی صاحب سانپ کے کاٹے کے لئے دم کرنے کی شہرت رکھتے تھے لیکن مرزا صاحب کی دعا کے بعد پہلے اندھے ہوئے، پھر سانپ نے کاٹا مگر ڈاکٹروں کی پوری کوشش کے باوجود فوت ہو گئے۔انہی کی طرح مولوی شاہ دین صاحب جو مرزا صاحب کے سخت مخالف تھے پاگل پن کا شکار ہو کر دنیا سے چل بسے۔سے مرزا صاحب نے لکھا کہ ۱۹۰۷ ء تک ان کے مخالف ۵۲ مولویوں میں سے صرف ۲۰ زندہ تھے اور وہ بھی کسی نہ کسی بلا میں گرفتار۔باقی سب موت سے جاملے۔۴ ۳- مفتی مولوی غلام رسول عرف رُسل بابا امرتسری نے مرزا غلام احمد قادیانی کے ل : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۷ء- حقیقۃ الوحی صفحہ ۲۴۷ ۲، ۳، ۴ : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۷ ء- حقیقۃ الوحی صفحہ ۳۰۰