مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 255 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 255

۲۵۵ صاحب لکھتے ہیں کہ وو مجھے یاد ہے کہ اس وقت سید فضل شاہ صاحب لاہور برادر سید ناصر شاہ صاحب اوور سیر متعین بارہ مولا کشمیر میرے پاؤں دبا رہا تھا اور دو پہر کا وقت تھا کہ یہ سلسلہ الہام دیوار کے مقدمہ کی نسبت شروع ہوا۔میں نے سید صاحب کو کہا کہ یہ دیوار کے مقدمہ کی نسبت الہام ہے۔آپ جیسا جیسا یہ الہام ہوتا جائے لکھتے جائیں۔چنانچہ انہوں نے قلم ، دوات اور کاغذ لے لیا۔پس ایسا ہوا کہ ہر ایک دفعہ غنودگی کی حالت طاری ہو کر ایک ایک فقرہ وحی الہی کا جیسا کہ سُنت اللہ ہے زبان پر نازل ہوتا تھا اور جب ایک فقرہ ختم ہو جاتا تھا اور لکھا جاتا تھا تو پھر غنودگی آتی تھی اور دوسرا فقرہ وحی الہی کا زبان پر جاری ہوتا تھا۔اور یتیم ہوئی کہ انجام کار اس مقدمہ میں فتح ہوگی۔۔۔۔اور سب کو کہہ دیا کہ اگر چہ مقدمہ اب خطر ناک اور صورت نومیدی کی ہے مگر آخر خدا تعالیٰ کچھ ایسے اسباب پیدا کرے گا جس میں ہماری فتح ہوگی۔‘1 اگر چہ مقدمہ کا فیصلہ تقریباً ڈیڑھ سال بعد ہوا لیکن مرزا غلام احمد صاحب نے ۲۴ جنوری ۱۹۰۰ء کو ہی اپنے احباب کو اپنی فتح کی الہامی خبر سُنادی۔اصل الہام عربی میں تھا اُس کے ضروری حصوں کا اردو تر جمہ درج ذیل ہے۔چکی پھرے گی اور قضا و قدر نازل ہوگی۔یہ خدا کا فضل ہے جس کا : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۸ ء - حقیقۃ الوحی طبع اوّل صفحات ۲۶۶-۲۶۷ (اخبار الحکم قادیان۔جلد ( نمبر۳)۲۴ /جنوری ۱۹۰۰ء