مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 209 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 209

۲۰۹ -۱۷ مرزا غلام احمد قادیانی اور امریکہ کے مشہور عیسائی رہنما کرسچن اپاسٹلک چرچ کے بانی ڈاکٹر جان الیگزینڈر ڈوٹی کے درمیان قبولیت دُعا کا کھلا مقابلہ اور اُس کا انجام یوں تو مرزا غلام احمد قادیانی اور عیسائی اکابرین کے درمیان متعد دمباحثے ہوئے جن میں سے کچھ کا ذکر پہلے آچکا ہے لیکن عمر کے آخری حصے میں مرزا صاحب اور امریکہ کے مشہور عیسائی رہنما اور کرسچن اپاسٹلک چرچ کے بانی ڈاکٹر جان الیگزینڈر ڈوئی کے درمیان بین الاقوامی سطح پر ایک بڑا روحانی معرکہ ہوا۔اصل روحانی مقابلے کے شروع ہوتے ہی اور اس کے انجام تک پہنچنے سے بہت پہلے چونکہ اس مقابلے کی پریس کے ذریعے بڑی تشہیر ہوئی اس لئے اس کی صدائے بازگشت سارے امریکہ اور پوری عیسائی دنیا میں سنی گئی۔اب چونکہ اس واقعہ کو پون صدی سے زیادہ کا عرصہ گذر چکا ہے اس لئے اس کے ہر پہلو کو دستاویزات کی بنیاد پر پرکھا جا سکتا ہے۔- ڈاکٹر ڈولی کی ابتدائی زندگی اور عروج: جان الیگزینڈر ڈوئی ۲۵ مئی ۱۸۴۷ء کو انگلستان کے شمالی علاقے سکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں پیدا ہوا۔بچپن ہی سے وہ غیر معمولی طور پر ذہین تھا۔چھ سال کی عمر میں ساری بائبل پڑھ لیتا تھا اور سات سال کی عمر میں وہ عیسایت کا پرچار کرتا تھا۔۱۸۶۰ء میں ڈوئی اپنے خاندان کے ساتھ براعظم آسٹریلیا چلا گیا جہاں وہ مختلف طرح کے چھوٹے ، بڑے کاروبار اور ملازمتوں میں کام کرتا رہا اور خوب روپیہ کما تا رہا۔۲۱ سال