مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 200 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 200

۲۰۰ ہیں وہ عدالت میں آ کر بیان کر دیتا ہے چنانچہ اسی وقت سر ڈگلس نے کاغذ قلم منگوایا اور حکم دے دیا کہ عبدالحمید کو پولیس کے حوالے کیا جائے۔معزز قارئین اس مقدمے کی روداد میں پہلے پڑھ چکے ہیں کہ پولیس کے حوالے ہوتے ہی عبدالحمید نے وہ بیان دیا جسے عدالت نے اپنے تجزیے کے مطابق سچا تصور کیا۔جس سے پادریوں کے پاؤں تلے کی زمین نکل گئی اُن کا جھوٹ کھل گیا اور مرزا غلام احمد صاحب کو بری کر دیا گیا۔VI - ہم قبل ازیں مقدمہ کی روداد کے آئٹم س میں مرزا صاحب کی اس پیشگوئی کا ذکر کر چکے ہیں جو اس مقدمے کے دائر ہونے سے قریبا ۳ ماہ قبل آپ نے کی تھی۔اُس پیشگوئی کے مطابق آپ نے اللہ تعالیٰ کے الہام کی بنا پر یہ کہا تھا کہ مخالفوں میں پھوٹ اور ایک متنافس شخص کی ذلت اور اہانت اور ملائمت خلق۔- دشمنوں کی ناکامی اور ذلت : اب ہم ان امور کے بارے میں چند واقعات کا ذکر کریں گے جو اس مقدمے کے دوران پیش آئے تا کہ اس پیشگوئی کے حرف بحرف ظہور کو ثابت کیا جاسکے۔اگر چہ سارے ہندوستان اور پنجاب میں سارے پادری اسلام کے خلاف ل : دوست محمد شاہد ۱۹۵۹ ء - تاریخ احمدیت جلد دوم صفحات ۴۶۶ - ۴۶۷ : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۸ء- کتاب البریہ۔ٹائٹل صفحہ