معجزات القرآن

by Other Authors

Page 36 of 126

معجزات القرآن — Page 36

“ 69 69 پیشگوئی کے آخر میں یہ کہنا کہ اس کتاب میں نوحہ و ماتم اور آہ و نالہ مرقوم تھا، یہ الفاظ در اصل اس طرف اشارہ کرتے ہیں کہ جو تو میں سورۃ فاتحہ کے کلمات المَغْضُوبِ عَلَيْهِمُ اور الضّالین کی مصداق ہیں ان پر ساتویں ہزار کے شروع میں غضب الہی ہوگا اور المَغْضُوبِ عَلَيْهِمُ سے مراد یہود اور امثال یہود ہیں اور ضالین سے مراد عیسائی اور ان کے ہمنوا ہیں اور ان پر جب خدا کا غضب نازل ہوگا تو وہ نوحہ و ماتم اور آہ و نالہ کریں گے لیکن یہ سب کچھ بعد از وقت ہوگا۔حضرت حزقیل نبی کی پیشگوئی کے علاوہ بائبل میں سورۃ فاتحہ کے متعلق ایک اور پیشگوئی مکاشفہ یوحنا عارف میں بھی پائی جاتی ہے۔اس کے الفاظ بھی ملاحظہ ہوں :۔اور جو تخت پر بیٹھا تھا میں نے اس کے داہنے ہاتھ میں ایک کتاب دیکھی جو اندر سے اور باہر سے لکھی ہوئی تھی اور اسے سات مہریں لگا کر بند کیا گیا تھا۔(مکاشفہ باب 5 آیت 1) اس حوالے سے بھی ظاہر ہے کہ یہ پیشگوئی بھی سورۃ فاتحہ کے متعلق ہے اور یہ حوالہ بھی بتاتا ہے کہ سورۃ فاتحہ اندر سے بھی لکھی ہوئی ہے اور اس کی اندر سے لکھائی سے مراد اس کا عددی پہلو ہے۔کیونکہ لکھنے کا لفظ کسی باطنی پہلو کے اظہار کیلئے استعمال نہیں ہو سکتا لیکن حروف کے اعداد کیلئے اس لفظ کا استعمال بجاطور پر ہوسکتا ہے۔اور سات مہروں سے مراد جہاں اس کی سات آیات ہیں وہاں سات ہزار کی طرف بھی اشارہ ہے کیونکہ اس مکاشفہ میں یوحنا عارف کو ملت اسلامیہ کا مجموعی زمانہ بھی دکھایا گیا ہے اور پھر دونوں نشاتوں کے الگ الگ کوائف بھی بتائے گئے ہیں۔نشاۃ ثانیہ کو چھٹی مہر کھل جانے کے بعد اس کے آخری حصہ میں دکھایا گیا ہے کیونکہ چھٹی مہر کے کھلنے پر جو الفاظ کہے گئے ہیں وہ بتاتے ہیں کہ ان میں المَغْضُوبِ عَلَيْهِمُ اور الضالین کو یہ کہتے سنا گیا ہے کہ و ہمیں اس کی نظر سے جو تخت پر بیٹھا ہوا ہے اور بڑہ کے غضب سے “ چھپالو کیونکہ ان کے غضب کا روز عظیم ( یعنی ہفتم ہزار ) آپہنچا؟“ 70 ( باب 6 آیت 16,17 مکاشفه یوحنا نبی) ان آسمانی پیشگوئیوں نے مجھے مجبور کیا کہ سورۃ فاتحہ کے اعداد کا جائزہ لیا جائے۔ممکن ہے کہ اس سورۃ کے اعداد بھی سورۃ العصر کی طرح بعض معارف مخفیہ کے حامل ہوں۔چنانچہ اس جائزہ کا عددی نتیجہ جس رنگ میں سامنے آیا ہے وہ حسب ذیل ہے: بِسْمِ الله الرحمن الرَّحِيمِ 289 330 67 102 الحمد لله رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ 96 83 ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ 151 91 289 330 436 إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِين اهْدِنَا 61 836 الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ 300 1012 انْعَيْت عَلَيْهِمْ 561 791 155 غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِم وَلَا الضَّالِّينَ 155 1879 1210 959 میزان میزان 788 (نہ کہ 786) 1476 836 1073 1807 4203 10183