مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 50 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 50

50 50 ان کے اخلاق و کردار کی خبریں وہاں پہلے پہنچ چکی تھیں۔اس لیے انہوں نے اسلام قبول کر لیا اور اپنے نام عربوں کے نام پر رکھے۔۳۷ ۴۔آپ نے علماء کو چار دانگ عالم میں پھیلا دیا۔جن میں سے مشہور حضرت نافع ،حضرت یزید بن ابی مالک ، جناب مهران ، جناب جعثل ، جناب یزید بن ابی حبیب ، جناب حارث الاشعری اور عاصم بن عمر ہیں۔۔آپ نے اسمعیل بن عبد اللہ بن ابی المہاجر کو مغرب کا گورنر بنایا۔انہوں نے جاکر بر بر اقوام کو اسلام کی دعوت دی۔بعد ازاں خود عمر بن عبدالعزیز نے ان کے نام دعوت نامہ جاری کیا۔جناب اسمعیل نے یہ دعوت نامہ انہیں پڑھ کر سنایا تو بہت سے لوگ مسلمان ہوئے۔یوں مغرب میں اسلام کے غلبہ کی داغ بیل پڑی۔۳۸۔آپ کی جد و جہد تبلیغ کا نتیجہ تھا کہ جراح بن عبداللہ حکمی جو آپ کے دور میں خراسان کے والی تھے کے ہاتھ پر چار ہزار زمی مسلمان ہوئے۔۳۹ے پہلی صدی کے دوسرے معروف مجد دین کے نام یہ ہیں۔حضرت سالم حضرت قاسم حضرت مکحول