مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 27 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 27

27 فروش نہیں ہوتے بلکہ وہ واقعی طور پر نائب رسول ﷺ اور روحانی طور پر آنجناب کے خلیفہ ہوتے ہیں۔خدا تعالیٰ انہیں ان تمام نعمتوں کا وارث بناتا ہے جو نبیوں اور رسولوں کو دی جاتی ہیں اور ان کی باتیں از قبیل جوشیدن ہوتی ہیں نہ کہ محض از قبیل کوشیدن اور وہ حال سے بولتے ہیں نہ مجرد قال سے اور خدا تعالیٰ کے الہام کی تجلی ان کے دلوں پر ہوتی ہے۔اور وہ ہر ایک مشکل کے وقت روح القدس سے سکھائے جاتے ہیں اور ان کی گفتار اور کردار میں دنیا پرستی کی ملونی نہیں ہوتی۔کیونکہ وہ بلکلی مصفا کیے گئے اور بتمام و کمال کھینچے گئے ہیں۔۵۱ کیا مجدد کیلئے دعوئی لازمی ہے؟ ایک سوال یہ پیدا ہو سکتا ہے کہ مجدد کیلئے دعوئی ضروری ہے یا نہیں۔اس کا جواب یہ ہے کہ اتنی بات تو بہر حال واضح ہے کہ مجد دصاحب کشف والہام ہوتا ہے لیکن یہ ضروری نہیں ہے کہ اس کو مجددیت کا الہام بھی ہو یا اگر اسے الہام ہو بھی تو اس کیلئے اس کی اشاعت اور اظہار ضروری نہیں ہے کیونکہ نبی وہ واحد وجود ہے جس پر دعویٰ کا اظہار ضروری ہے اور اس کو نہ ماننے والا کافر ہوتا ہے اور تمام مجددین کا دعوی ویسے بھی نہیں ملتا۔اس لیے جب دعویٰ موجود ہی نہیں تو یہ سوال باقی ہی نہیں رہتا۔لیکن دوسری طرف چند مجددین کا دعوی ملتا بھی ہے جیسے ( تفصیل آئندہ آئے گی ) حضرت جلال الدین سیوطی صاحب، حضرت مجدد الف ثانی صاحب ، حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی، حضرت سید احمد صاحب شہید وغیرہ۔غور کرنے سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ جوں جوں فتنے بڑھتے جارہے تھے اور چودھویں صدی کے مجدد کا زمانہ قریب سے قریب تر آتا جا رہا تھا جس نے بہر حال مسیح موعود اور مہدی موعود ہونے کے باعث دعوی کرنا تھا مجددین کا قریبی دعوی بھی ملتا جا تا تھا۔لیکن پہلی صدیوں کے مجد ڈین کا دعوی نہیں ملتا۔گویا ذہنوں کو مجددماًة آخر کے دعوی کیلئے تیار کیا جارہا تھا۔لیکن اسبارہ میں ایک بات قطعی اور یقینی ہے کہ باقی مجددین کیلئے دعویٰ ضروری ہو یا نہ ہو چودھویں صدی کے مجدد کیلئے دعوئی کرنا بہر حال ضروری تھا۔کیونکہ نعوذ باللہ اگر ایک جھوٹا شخص میدان میں کھڑا بڑے زور وشور سے دعویٰ کر رہا ہو اور سچا مجد دکھڑا نہ ہو اور جھوٹ اور سچ میں تمیز کر کے نہ دکھلائے تو خدا کے اس سلسلہ مجددین کے تو اتر پر زد پڑتی ہے۔ان حالات میں اس کا خاموش رہنا الساکت عـن الهـق شيطان اخرس کے