مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 24 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 24

24 24 علامات مجددین حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :- ” خدا کی عادت ہے کہ وہ ایسے بندوں کو بھیجا کرتا ہے جنہیں اس دین کی تجدید کیلئے پسند فرمالیتا ہے اور انہیں اپنے حضور سے قرآن کے اسرار عطا کرتا ہے اور حق الیقین تک پہنچاتا ہے اس لیے کہ وہ لوگوں پر حق کے معارف کو پوری قوت اور غلبہ اور چمک کے رنگ میں ظاہر کریں اور ان معارف کی حقیقت اور کیفیت اور راہوں اور ان کی شناخت کے نشانوں کو بیان کریں اور لوگوں کی بدعتوں اور بدکرداریوں اور ان کے طوفان وطغیان چھڑائیں اور شریعت کو قائم کریں اور اس کی بساط کو بچھائیں اور افراط و تفریط کو جو اس میں داخل کی گئی ہے دور کریں۔اور جب خدا اہل زمین کیلئے چاہتا ہے کہ ان کے دین کو سنوارے اور ان کے برہانوں کو روشن کرے، ہول اور مصیبت کے پیش آنے پر ان کو مدد دے تب ان بزرگوں میں سے کسی کو ان میں کھڑا کر دیتا ہے اور نشانوں اور قاطع حجتوں سے ان کی تائید کرتا ہے۔۴۵ مجدد کی خصوصیات حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ضرورۃ الامام میں امام کی چھ خصوصیات بیان کی ہیں۔یہی خصوصیات ایک مجدد میں بھی پائی جانی ضروری ہیں کیونکہ وہ بھی اپنے زمانے کا امام ہوتا ہے۔اول قوت اخلاق چونکہ ایسے لوگوں کا واسطہ اوباشوں سے پڑتا ہے۔لہذا ایک امام اعلیٰ اخلاق کا مالک ہونا چاہیے۔یہ قابل شرم بات ہے کہ خدا کا دوست ہو اور اخلاق رذیلہ میں دوم گرفتار ہو۔آیت انک لعلی خلق عظیم اس پر پوری طرح صادق آنی چاہیے۔قوت امامت یعنی نیک باتوں ، اعمال اور تمام الہی معارف اور محبت الہی میں آگے بڑھنے کا شوق ہوا اور حالت ناقصہ پر راضی نہ ہو۔یہ ایک فطرتی قوت ہے۔سوم بسطت فی العلم کی قوت: چونکہ امامت کے مفہوم میں تمام حقائق و معارف اور لوازمِ