مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 7 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 7

7 والے آئمہ سے ڈرتا ہوں۔حضور ﷺ نے فرمایا کہ ہمیشہ میری امت کا ایک گروہ ایسا پیدا ہوتا رہے گا جو حق پر غالب رہیں گے جو ان کو چھوڑ دے گا انہیں کچھ نقصان نہیں پہنچائے گا۔(اس طرح رہے گا) یہاں تک کہ اللہ کا امر آ پہنچے۔اس حدیث میں حضرت رسول مقبول ﷺ نے ایک طرف تو ایسے اماموں کی خبر دی ہے جو لوگوں کو گمراہ کریں گے اور دوسری طرف امت کی کشتی کو مخالفت کے طوفان سے بچانے والے مجددین کی خوشخبری سنائی ہے۔ہر زمانہ میں مصلح آتے ہیں حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں :- ہم یقینی اور قطعی طور پر ہر ایک طالب حق کو ثبوت دے سکتے ہیں کہ ہمارے سید ومولا آنحضرت ﷺ کے زمانہ سے آج تک ہر ایک صدی میں ایسے باخدا لوگ پیدا ہوتے رہے ہیں جن کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ غیر قوموں کو نشان دکھلا کر ان کو ہدایت دیتا رہا ہے جیسا کہ سید عبدالقادر جیلائی اور ابوالحسن خرقائی اور بایزید بسطامی اور جنید بغدادی اور محی الدین ابن عربی اور ذوالنون مصری معین الدین چشتی اجمیری اور قطب الدین بختیار کا کئی اور فرید الدین پاک پٹنی اور نظام الدین دہلوی اور شاہ ولی اللہ دہلوی اور شیخ احمد سر ہندی رضی اللہ عنهم و رضوا عنه اسلام میں گزرے ہیں اور ان لوگوں کا ہزار ہا تک عدد پہنچا ہے اور اس قدر ان لوگوں کے خوارق علماء و فضلاء کی کتابوں میں منقول ہیں کہ ایک متعصب کو با وجود سخت تعصب کے آخر ماننا پڑتا ہے کہ یہ لوگ صاحب خوارق کرامات تھے۔119 مجددین موسوی کے بعد مسجد دین محمدی کی ضرورت حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :- اور اجماع سنت جماعت بھی اسی پر ہے کیونکہ کوئی مومن نہیں کہ جو حدیث محمد مصطفی سے روگرداں ہو سکتا ہے اور قیاس اس کو چاہتا ہے کیونکہ جس حالت میں خدا تعالیٰ شریعت موسوی کی تجدید ہزار ہا نبیوں کے ذریعے سے کرتا رہا ہے اور گو وہ صاحب کتاب نہ تھے مگر