مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 292 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 292

292 سیح اور مہدی کا مقام اور علماء و بزرگان امت حضرت محمد بن سیرین : (33ھ تا 110ھ ) آپ امام مہدی کے بارہ میں فرماتے ہیں:۔اس امت میں ایک خلیفہ ہو گا جو حضرت ابو بکر اور عمر سے بہتر ہوگا۔کہا گیا کیا ان دونوں سے بہتر ہوگا۔انہوں نے فرمایا کہ قریب ہے کہ وہ بعض انبیاء سے بھی افضل ہو“۔بیج الکرامہ صفحہ 386 از نواب محمد صدیق حسن خان - مطبع شاہجہانی بھوپال) حضرت امام باقر علیہ السلام: (51ھ تا 114ھ) ”جب امام مہدی آئے گا تو یہ اعلان کرے گا کہ اے لوگو! اگر تم میں سے کوئی ابراہیم اور اسمعیل کو دیکھنا چاہتا ہے تو سن لے کہ میں ہی ابراہیم اور اسماعیل ہوں اور اگر تم میں سے کوئی موسیٰ اور یوشع کو دیکھنا چاہتا ہے تو سن لے کہ میں ہی موسیٰ اور یوشع ہوں۔اور اگر تم میں سے کوئی عیسیٰ اور شمعون کو دیکھنا چاہتا ہے تو سن لے کہ عیسیٰ اور شمعون میں ہی ہوں اور اگر تم میں سے کوئی محمد مصطفی ﷺ اور امیر المومنین (علی) کو دیکھنا چاہتا ہے تو سن لے کہ محمد مصطفی ﷺ اور امیر المومنین میں ہی ہوں“۔(بحارالانوار جلد نمبر 13 صفحه 202) حضرت امام عبدالرزاق کا شائی: (وفات 730ھ) آخری زمانہ میں جو امام مہدی آئیں گے وہ احکام شریعت میں آنحضرت ﷺ کے تابع ہوں گے اور معارف و علوم اور حقیقت میں آپ کے سوا تمام انبیاء اور اولیاء ان کے تابع ہوں گے۔اور یہ بات ہمارے مذکورہ بیان کے خلاف نہیں ہے۔کیونکہ امام مہدی کا باطن حضرت محمد مصطفی امیہ کا باطن ہوگا“۔( شرح فصوص الحکم مطبع البابی الحلبی - صفحہ 42-43) عارف ربانی محبوب سبحانی سید عبدالکریم جیلانی: (767ھ تا 837ھ) اس (امام مہدی۔۔۔ناقل) سے مراد وہ شخص ہے جو صاحب مقام محمدی ہے اور ہر کمال کی بلندی میں کامل اعتدال رکھتا ہے۔(انسان کامل (اُردو) باب نمبر 61 مہدی کا ذکر صفحہ 375 نفیس اکیڈمی کراچی )