مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 284
عنایات الہی فرمایا:- 284 (۱) خدا نے مجھے قرآنی معارف بخشتے ہیں۔(۲) خدا نے مجھے قرآن کی زبان میں اعجاز عطا فرمایا ہے۔(۳) خدا نے میری دعاؤں میں سب سے بڑھ کر قبولیت رکھی ہے۔(۴) خدا نے مجھے آسمانی نشان دیئے ہیں۔(۵) خدا نے مجھے زمین سے نشان دیئے ہیں۔(1) خدا نے مجھے وعدہ دے رکھا ہے کہ تجھ سے ہر ایک مقابلہ کرنے والا مغلوب ہوگا۔(۷) خدا نے مجھے بشارت دی ہے کہ تیرے پیر و ہمیشہ اپنے دلائل صدق میں غالب رہیں گے اور دنیا میں اکثر وہ اور ان کی نسل بڑی بڑی عزتیں پائیں گے۔تاان پر ثابت ہو کہ جو خدا کی طرف سے آتا ہے وہ کچھ نقصان نہیں اٹھاتا۔(۸) خدا نے مجھے وعدہ دے رکھا ہے کہ قیامت تک اور جب تک کہ دنیا کا سلسلہ منقطع ہو جائے میں تیری برکات ظاہر کرتا رہوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔(۹) خدا نے آج سے بیس برس پہلے مجھے بشارت دی ہے کہ تیرا انکار کیا جائے گا اور لوگ تجھے قبول نہیں کریں گے۔پر میں تجھے قبول کروں گا اور بڑے زور آور حملوں سے تیری سچائی ظاہر کروں گا۔(۱۰) اور خدا نے مجھے وعدہ دیا ہے کہ تیری برکات کا دوبارہ نور ظاہر کرنے کیلئے تجھ سے ہی اور تیری نسل میں سے ایک شخص کھڑا کیا جائے گا۔جس میں میں رُوح القدس کی برکات پھونکوں گا۔وہ پاک باطن اور خدا سے نہایت پاک تعلق رکھنے والا ہوگا اور مظہر الحق والعلاء ہوگا۔گویا خدا آسمان سے نازل ہوا۔و تلک عشرة کاملتہ۔د۔دیکھو وہ زمانہ چلا آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ خدا اس سلسلہ کی دنیا میں بڑی قبولیت پھیلائے گا