مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 254
254 یہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے حروف پیکن یا عربی تحریر جو کہ جاوا کی زبان تھی جاری کی۔جب ملک ابراہیم وفات پاگئے تو انہوں نے ان کی جگہ لی اور جاوا کی زمین کے مفتی قرار دیئے گئے نیز موضع ڈیمک کے راجہ بن تور کے مشیر بنے۔جو کہ جاوا میں پہلی اسلامک حکومت تھی۔آپ کی وفات 1478 مسیحی میں ہوئی۔(۳) سنن گیری: آپ کا دوسرا نام جو کو سمند را یار اڈین پا کو ہے اور یہ مولانا الحق کے بیٹے تھے۔اور یہ ولی سونگو میں سے ہیں جو کہ Aceh سماٹرا سے آئے اور راجہ بالا میانکن کی لڑکی دیوی سکار ڈاڈو سے شادی کی۔آپ 1442 مسیحی میں پیدا ہوئے۔سنسکرت زبان میں گیری کے معنے پہاڑ کے ہیں یعنی آپ ایسے بزرگ تھے جنہوں نے گرسیک مشرقی جاوا کے علاقہ میں اسلام کو پھلایا۔جہاں پر ایک بڑا مدرسہ قائم کیا جو مدرسہ گیری کے نام سے مشہور ہوا۔یہ مدرسہ آہستہ آہستہ ایک بادشاہت بن گیا۔جس کی حکومت دوسوسال تک رہی۔یہ سنن آمپل کے مرید تھے۔انہوں نے سنتن آمپل کی طرح رسول کریم ﷺ کے مذہب اسلام کو پھیلایا اور لوکل عادات میں دخل نہ دیا۔آپ لوکل نقش و نگار کو بہت پسند کرتے تھے۔جیسے مذہبی عشق، گرم مصالحے کے درخت، کھانے پینے کی چیزیں، لیمپ کا تیل، بانسری سے علاج، چھپانا اور تلاش کرنے کی کھیل۔ان امور میں ان کا مقصد نصیحت کرنا تھا تا کہ لوگ توحید پر قائم رہیں۔آپ کی وفات 1506 مسیحی میں ہوئی۔(۴) سنن بوننگ: بوننگ میوزک کا ایک آلہ ہے جس کا رنگ پیلا ہے اور ایک نرم لکڑی سے بجایا جاتا ہے اور دلکش آواز پیدا ہوتی ہے۔یستن آمپل کے لڑکے تھے۔جن کا اصلی نام را دین مکدوم ابراہیم ہے۔یہ ایک ایسے بزرگ تھے جو نقش و نگار کو بہت پسند کرتے تھے۔جن کے ذریعہ یہ اسلام کی اعلیٰ خوبیوں کو بیان کرتے تھے۔آپ نے ایسا لٹریچر پیدا کیا جس کو سولوک کہتے ہیں جو کہ اب تک ہالینڈ کی لائبریری لائیڈن میں محفوظ ہے۔مکرم را ڈین مکدوم ابراہیم اپنی تبلیغ میں اکثر بونگ کا طریق استعمال کرتے تھے۔جس کو رعیت