مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 212 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 212

212 کے سائے میں لینے کی کیفیت کے بارے میں دریافت کیا تو فرمانے لگے یوں محسوس ہوتا تھا گویا میرا وجود آنحضرت ﷺ کے وجود سے مل کر ایک ہو گیا ہے۔خارج میں میرے وجود کی الگ حیثیت نہ تھی۔19 ختم نبوت ختم نبوت کے حقیقی معنی کیا ہیں۔ملاحظہ ہوں۔ختم به النبيون اى لا يوجد بعده من يامره الله بالتشريع على الناس“۔کہ ختم نبوت کے معنے ہیں کہ حضور کے بعد ایسا شخص نہیں آئے گا جسے اللہ شریعت کے احکام دے کر بھیجے۔یہی جماعت احمدیہ کا مسلک ہے۔حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی نے چودھویں صدی کو مسیح موعود کی بعثت کا زمانہ قرار دیا ہے۔حضرت مسیح موعود و مسیح کو اس زمانہ سے کیا خصوصیت ہے؟ کی تفصیل بیان فرماتے ہیں :- " ( آیت النور (56) کی تشریح میں فرمایا اسرائیلی سلسلہ کا آخری خلیفہ جو چودھویں صدی پر بعد حضرت موسیٰ آیا وہ مسیح ناصری تھا۔مقابل میں ضرور تھا کہ اس امت کا مسیح بھی چودھویں صدی کے سر پر آوے۔علاوہ ازیں اہل کشف نے اسی صدی کو بعثت مسیح کا زمانہ قرار دیا ہے۔جیسے شاہ ولی اللہ صاحب وغیرہ اہلحدیث کا اتفاق ہو چکا ہے کہ علامات صغریٰ کل اور علامات کبری ایک حد تک پوری ہو چکی ہیں۔اس میں کسی قدران کی غلطی ہے۔۔۔۔۔علامات کل پوری ہو چکی ہیں۔بڑی علامت یا نشان جو آنے والے کا ہے وہ بخاری شریف میں یکسر الصليب و يقتل الخنزير الخ لکھا۔یعنی نزول مسیح کا وقت غلبہ نصاری اور صلیبی پرستش کا زور ہے۔سو کیا یہ وہ وقت نہیں ؟“۔! اس صدی کے دوسرے علاقوں میں اور بہت مشہور مجدد ہوئے۔مثلا محمد بن عبدالوہاب بن سلیمان نجدی ، مرزا مظہر جان جاناں دہلوی ، سیّد عبد القادر بن احمد بن عبد القادر حسنی کو کیانی، امام شوکانی، علامہ سید محمد بن اسمعیل امیر یمن، محمد حیات ابن ملا ملاز یہ سندھی مدنی۔