مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 193 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 193

193 کر گزارہ کیا اور عمر بھر ذاتی خرچہ کیلئے خزانہ سے ایک پائی تک لینا گوارا نہ کیا۔0 حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے 10 دسمبر 1899ء کو صبح نو بجے سیر پر جانے سے قبل فرمایا:- ”عالمگیر کے زمانہ میں مسجد شاہی کو آگ لگ گئی تو لوگ دوڑے دوڑے بادشاہ سلامت کے پاس پہنچے اور عرض کی کہ مسجد کو تو آگ لگ گئی ہے۔اس خبر کوسن کر وہ فورا سجدہ میں گرا اور شکر کیا۔حاشیہ نشینوں نے تعجب سے پوچھا کہ حضور سلامت یہ کون سا وقت شکر گزاری کا ہے کہ خانہ خدا کو آگ لگ گئی اور مسلمانوں کے دلوں کو سخت صدمہ پہنچا ہے۔تو بادشاہ نے کہا کہ میں مدت سے سوچتا تھا اور آہ سرد بھرتا تھا کہ اتنی عظیم الشان مسجد جو بنی ہے اور اس عمارت کے ذریعہ ہزار ہا مخلوقات کو فائدہ پہنچتا ہے کاش کوئی ایسی تجویز ہوتی کہ اس کارخیر میں کوئی میرا بھی حصہ ہوتا لیکن چاروں طرف سے میں اس کو ایسا مکمل اور بے نقص دیکھتا تھا کہ مجھے کچھ نہ سوجھتا تھا کہ اس میں میرا ثواب کسی طرح ہو جائے؟ سو آج خدا تعالیٰ نے میرے واسطے حصول ثواب کی راہ نکال دی۔ہے