مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 174
174 خدا تعالیٰ کے حضور میں دُعا کی کہ یا الہی گر یہ مدعی جھوٹے ہیں تو ان کو ہلاک کر دے اور اگر ان کو نہ ماننے میں میں جھوٹا ہوں تو مجھے ہلاک کر۔چونکہ وہ دونوں کا ذب تھے اس واسطے ہر دو ہلاک ہو گئے۔غلام دستگیر نے بھی اسی طرح مباہلہ کیا تھا اور لکھا تھا کہ میں وہی دُعا کرتا ہوں جو کہ محمد طاہر نے کی تھی۔چونکہ اس کے مقابل میں جو شخص تھاوہ سچا ہے اس واسطے غلام دستگیر خود ہلاک ہو گیا“۔محمد طاہر نے ایک جھوٹے مسیح اور مہدی پر بددعا کی تھی اور وہ (مہدی۔ناقل ) ہلاک ہو گیا تھا۔سے اس صدی کے آخر میں دوسرے بڑے مشہور مجد دعرب میں ملا علی بن سلطان محمد القادری متوفی 1014ھ ہوئے۔آپ نے ہرات سے مکہ معظمہ ہجرت کی تھی اور تمام بڑے بڑے اساتذہ سے وافر علوم وفنون سیکھے۔سواسو سے زائد کتابیں لکھیں۔ان میں سے اٹھارہ چھپی ہوئی موجود ہیں جن میں المرقاۃ شرح مشکوۃ کئی ضخیم جلدوں میں سب سے زیادہ مشہور ہے۔علامہ عبدالحی لکھنوی نے آپ کی خدمت دینیہ درازالہ بدعت و خدمات علمیہ کے باعث مجددصدی قرار دیا ہے۔علامہ جلال الدین سیوطی بھی اس صدی کے مشہور مجدد ہیں۔دسویں صدی کے چوتھے مجدد حضرت علی بن حسام الدین معروف بعلی متقی ہندی ملتی ہیں (جو کنز العمال کے مرتب بھی ہیں)۔