مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 162
162 تعارف ابوالفضل عبدالرحمن بن ابی بکر محمد جلال الدين الطوسوئی الخفیری الشافعی یکم رجب 0849 بمطابق 13 اکتوبر 1445 ء کو قاہرہ میں پیدا ہوئے۔آپ ایرانی الاصل ہیں۔ان کا خاندان نو پشت قبل بغداد سے مصر کے شہر سیوط میں مقیم ہو گیا تھا اسی نسبت سے السیوطی کہلائے۔آپ کے والد مدرسہ شیخونیہ میں فقہ کے مدرس تھے لیکن بچپن میں ہی باپ کا سایہ سر سے اٹھ گیا اور آپ کو ایک بزرگ کمال بن حمام“ نے پرورش کیا۔آپ نے آٹھ برس کی عمر میں قرآن حفظ کر لیا۔اس کے بعد فقہ اور دوسرے علوم حاصل کیے اور اپنے مرحوم باپ کی جگہ مدرس مقرر ہو گئے۔آپ کے شیوخ کی تعداد 51 تک بیان ہوئی ہے۔وفات آپ نے 18 جمادی الاولی 911ھ میں بمطابق 17 /اکتوبر 1505ء کو وفات پائی اور مصر میں دفن ہوئے۔تجدید دین آپ نویں صدی کے مجدد ہوئے ہیں۔صاحب بیج الکرامہ نے آپ کے الفاظ قدر جـوتُ فی المجدد سے بیان کیے ہیں۔گویا ایک رنگ میں یہ آپ کا دعویٰ مجددیت ہے۔تصنیفی تجدیدی کارنامے آپ کے دور میں بھی جہاد بالقلم کا زمانہ تھا۔اسی وجہ سے ان صدیوں کے مجددین کے تجدیدی کارنامے تصنیفی نوعیت کے ہیں کیونکہ علاج مرض کے مطابق ہوتا ہے۔اس وقت اسلام کے خلاف کتب تیار ہورہی تھیں اور ان کے جواب دینے کی ضرورت تھی۔چنانچہ نویں صدی میں جلال الدین سیوطی میدان میں آئے سینکڑوں کتب کی صورت میں ہزاروں صفحات پر مشتمل لٹریچر تیار کر وایا۔آپ کے متعلق لکھا ہے کہ آپ نے حج کے دوران آب زمزم پی کر یہ دعا کہ "بارالہی فقہ میں مجھے سراج الدین