دوسری آئینی ترمیم ۔ خصوصی کمیٹی میں مفتی محمود کی تقریر پر تبصرہ — Page 180
180 اس طرز عمل کو نادانی نہیں کہا جائے گا تو اور کیا کہا جائے گا۔حقیقت یہ ہے کہ اس کے لیے نادانی سے زیادہ نرم لفظ کا استعمال کرنا ممکن نہیں ہے۔افریقہ میں جماعت احمدیہ کی سرگرمیوں کا ذکر اس کے بعد مفتی صاحب نے ایک مرتبہ پھر براعظم افریقہ کا رخ کیا۔انہوں نے کہا: افریقی ممالک میں استعماری اور صیہونی سرگرمیاں افریقہ دنیا کا واحد براعظم ہے جہاں سے برٹش ایمپائر نے اپنا پنجہ استبداد سب سے آخر میں اٹھایا اور آج تک کچھ علاقے برطانوی سامراجی اثرات کے تابع ہیں۔مغربی افریقہ میں قادیانیوں نے ابتدا ہی سے برطانوی سامراج کے لئے اڈے قائم کئے اور ان کے لئے جاسوسی کی۔”دی کیمرج ہسٹری آف اسلام مطبوعہ ۱۹۷۰ء میں مذکور ہے۔The Ahmadiyya first appeared on the west African coast during the first word war, when several young men in Lagus and Free Town joined by mail۔In 1921 The first Indian Missionarry arrived۔Too unorthoodou to gain a footing in the Muslim interior, The Ahmadiyya remain confined principally to Sierraleone۔It strengthened the ranks of those Muslims actively loyal to the British and it contributed to the modernization of Islamic Organization in the area۔(The Cambridge History of Islam vol۔11 edited by Holt, Lambton and Lewis, Cambridge University Press 1970 P-400)