محسنات

by Other Authors

Page 265 of 286

محسنات — Page 265

265 نبوت کے ہاتھوں جو پودا لگا ہے خلافت کے سائے میں پھولا پھلا ہے یہ کرتی ہے اس باغ کی آبیاری رہے گا خلافت کا فیضان جاری الہی ہمیں تو فراست عطا کر خلافت سے گہری محبت عطا کر ہمیں دکھ نہ دے کوئی لغزش ہماری رہے گا خلافت کا فیضان جاری وہ جو احمد بھی ہے اور محمد بھی ہے وہ موید بھی ہے اور موید بھی ہے وہ جو واحد نہیں ہے پہ واحد بھی ہے اک اُسی کو تو حاصل ہوا یہ مقام اس پہ لاکھوں درود اُس پہ لاکھوں سلام وہ معارف کا اک قلزم بیکراں فخر انسانیت رشک قدوسیاں اُس کی توصیف ہو کس طرح سے بیاں ہے زباں شرمسار اور نادم کلام اس پہ لاکھوں درود اُس پہ لاکھوں سلام مکرمہ منیره ظهور صاحبہ: مکرمہ منیرہ ظہور صاحبہ بھی ایک مستند شاعرہ تھیں۔کلام بہت پر اثر لہجہ دھیما