محسنات

by Other Authors

Page 188 of 286

محسنات — Page 188

188 جب بھی کوئی تحریک ہوئی اُنہوں نے انفرادی طور پر بھی اور اپنے ذی وقار شوہر کی معیت میں بھی شاندار نمونہ پیش کیا اور انفاق فی سبیل اللہ کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔تحریک جدید کا چندہ وعدہ کے ساتھ ہی ادا کر دیتیں نہ صرف اپنا بلکہ اپنے صاحبزادوں اور صاحبزادیوں تک کا بھی حتی کہ اپنی ایک خادمہ محمد بی بی کا چندہ بھی آپ اپنی طرف سے ادا کرتی رہیں۔حضرت سیدہ موصوفہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشاد (مندرجہ رسالہ الوصیت صفحہ 29) کے مطابق نظام وصیت سے متمنی تھیں لیکن اس کے باوجود آپ چندہ عام اور حصہ جائیداد ادا فرماتی رہیں حضرت نواب محمد عبداللہ خاں صاحب نے رقم فرمایا:- اللہ تعالیٰ کے فضل سے دوسرے چندوں کو ملا کر آمد کا کم از کم 1/3 حصہ خدائے تعالیٰ کی راہ میں جا رہا ہے۔(اصحاب احمد جلد 12 صفحہ 76) علاوہ ازیں جماعت کی 16 مختلف تحریکات میں موصوفہ نے حصہ آمد اور ( دخت کرام صفحه 106) تحریک خاص میں دو ہزار روپیہ چندہ دیا۔تحریک جدید کے پانچ ہزاری مجاہدین میں آپ کا نام شامل ہے۔حضرت مسیح موعود کا خاندان تحریک جدید کی قربانیوں میں بالکل ممتاز اور منفر د تھا۔حضرت سیّدہ ام طاہر صاحبہ کی قربانیاں : حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر فرماتے ہیں:۔مالی قربانی میں بھی سیدہ موصوفہ کو خدائے تعالیٰ نے ممتاز حیثیت عطا کی تھی اور میں جب اُن کے چندوں کو دیکھتا تھا تو حیران ہوتا تھا کہ اس قدرقلیل آمد پر اتنے بھاری چندے کس طرح ادا کرتی ہیں۔جو دوست ہمارے گھروں کے حالات سے واقف ہیں انہیں معلوم ہے کہ حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی طرف سے جو ماہوار خرچ حضور کے گھروں میں ملتا ہے وہ بہت ہی نپا تلا ہوتا ہے مگر باوجود اس کے سیّدہ موصوفہ نہ معلوم کس طرح اپنے گھر کے اخراجات سے رقمیں کاٹ کر سلسلہ کے چندہ کی ہر