محسنات

by Other Authors

Page 129 of 286

محسنات — Page 129

129 کروں گا۔اگر مجھے کہیں گے کہ کنویں میں چھلانگ لگا دو تو لگا دونگا۔بعد میں رونا نہیں ان کی والدہ نے لکھا مجھے شرطیں منظور ہیں۔چلے آؤ اور اس کے بعد کامل وفا کے ساتھ وہ سلسلہ سے وابستہ رہے۔اور وقف کے تمام تقاضے پورے کئے وقف کی روح کو جیسا کہ انہوں نے کڑی شرطیں خود پیش کی تھیں ان شرطوں کے مطابق تا زندگی نباہتے رہے۔اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت کرے۔اور اُس ماں کو بھی جس ماں نے اس بچے کو دنیا سے ہٹا کر دین کی خدمت میں پیش کر دیا عجیب تھیں وہ مائیں وہ جن کے ہاتھوں میں احمدیت پل کر جوان ہوئی۔میں نے مولوی عطا اللہ صاحب کلیم کی بیگم کا ذکر کیا ہے۔ان کو جب سالٹ پانڈ بھجوایا گیا تو بالکل ان پڑھ تھیں اور کوئی زبان نہ آتی تھی۔ابھی بھی اردو نہیں آتی صرف پنجابی بولتی ہیں تو یہ کہتی ہیں کہ میں جب گئی تو بڑی پریشانی ہوئی کہ میں کیا کروں گی؟ میری کوئی عمر ہے سیکھنے والی تو انہوں نے کہا کہ اچھا میں یہ کرتی ہوں کہ مقامی زبان سیکھتی ہوں عام عورتوں سے ، اس میں تو کوئی لکھنے پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔چنانچہ اللہ تعالی کے فضل سے ایسی عمدہ زبان سیکھی کہ غالبا اپنے خاوند سے بھی اُس زبان میں آگے بڑھ گئیں اور پھر عورتوں کی بہت تربیت کی۔ان کو قرآن سکھایا۔نماز سکھائی اور ہر رنگ میں دینی تربیت دی۔یہ بھی الگ الگ رہنے والی ہیں۔جماعت کے کاموں میں ان کا کوئی خاص ذکر نہیں ملتا لیکن غانا کی تاریخ میں ان کا نام انشاء اللہ ہمیشہ زندہ رہے گا۔پارٹیشن کے دنوں میں جب قادیان پر اردگرد سے بڑے سخت حملے ہورہے تھے جتے آرہے تھے اور بہت ہی خطرناک حالات تھے تو ان دنوں میں کچھ لوگ در ولیش بن کر قادیان میں رہ گئے اور ان کی تعداد عمداً 313 مقرر کی گئی تبرک کے طور پر کیونکہ حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے جنگ بدر میں 313 ساتھی تھے تو