حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم) — Page 442
۱۱۲۴ اور قرآن شریف کا یہ وعدہ ہے کہ لَهُمُ الْبُشْرى فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا اور یہ وعدہ ہے کہ أَيَّدَهُمْ بِرُوحِ مِّنْهُ ہے اور یہ وعدہ ہے کہ وَيَجْعَل لَّكُمْ فُرْقَانًا تے اس وعدہ کے موافق خدا نے یہ سب مجھے عنایت کیا ہے۔( مضمون جلسہ لاہور منسلکہ چشمہ معرفت۔روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۱۰،۴۰۹) اگر میرے مقابل پر تمام دنیا کی تو میں جمع ہو جائیں اور اس بات کا بالمقابل امتحان ہو کہ کس کو خدا غیب کی خبریں دیتا ہے اور کس کی دعائیں قبول کرتا ہے اور کس کی مدد کرتا ہے اور کس کے لئے بڑے بڑے نشان دکھاتا ہے تو میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں ہی غالب رہوں گا۔کیا کوئی ہے؟ کہ اس امتحان میں میرے مقابل پر آوے۔ہزار ہانشان خدا نے محض اس لئے مجھے دیئے ہیں کہ تا دشمن معلوم کرے کہ دین اسلام سچا ہے۔میں اپنی کوئی عزت نہیں چاہتا بلکہ اس کی عزت چاہتا ہوں جس کے لئے میں بھیجا گیا ہوں۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۸۲۱۸۱) زندہ مذہب وہ ہے جس کے ذریعہ سے زندہ خدا ملے۔زندہ خدا وہ ہے جو ہمیں بلا واسطہ ملہم کر سکے اور کم سے کم یہ کہ ہم بلا واسطہ ہم کو دیکھ سکیں۔سو میں تمام دنیا کو خوشخبری دیتا ہوں کہ یہ زندہ خدا اسلام کا خدا ہے۔وہ مُردے ہیں نہ خدا جن سے اب کوئی ہمکلام نہیں ہو سکتا۔اس کے نشان نہیں دیکھ سکتا۔سچا مذہب کبھی خشک قصہ نہیں بن سکتا۔سو اسلام سچا ہے میں ہر ایک کو کیا عیسائی کیا آریہ اور کیا یہودی اور کیا بر ہمواس سچائی کے دکھلانے کے لئے بلاتا ہوں کیا کوئی ہے جو زندہ خدا کا طالب ہے۔ہم مُردوں کی پرستش نہیں کرتے۔ہمارا زندہ خدا ہے۔وہ ہماری مدد کرتا ہے۔وہ اپنے الہام اور کلام اور آسمانی نشانوں سے ہمیں مدد دیتا ہے۔اگر دنیا کے اس سرے سے اُس سرے تک کوئی عیسائی طالب حق ہے تو ہمارے زندہ خدا اور اپنے مُردہ خدا کا مقابلہ کر کے دیکھ لے۔میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس باہم امتحان کے لئے چالیس دن کافی ہیں۔اگر میں جھوٹا نکلوں تو ہر ایک سزا کا مستوجب ہوں لیکن دعا کے ذریعہ سے مقابلہ ہو گا۔جس کا سچا خدا ہے بلا شبہ وہ سچا رہے گا۔اس باہمی مقابلہ میں بے شک خدا مجھے غالب کرے گا۔۔۔۔۔جو معقول شرط چاہیں مجھ سے کر لیں۔میں میدان میں کھڑا ہوں اور صاف صاف کہتا ہوں کہ زندہ خدا اسلام کا خدا ہے۔عیسائیوں کے ہاتھ میں ایک مُردہ ہے جس کو امتحان کرنا ہو میرے مقابلہ میں آوے۔تبلیغ رسالت جلد ششم صفحه ۱۵ ۱۶- مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۱۲ ۱۳ بار دوم ) یونس : ۶۵ المجادلة: ٢٣ الانفال: ٣٠