حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم) — Page 257
۹۳۹ کی اور آخر ایک سو بیس برس (۱۲۰) کی عمر میں سری نگر میں انتقال فرمایا اور محلہ خانیار میں مدفون ہوئے اور عوام کی غلط بیانی سے یوز آسف نبی کے نام سے مشہور ہو گئے۔راز حقیقت۔روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۶۱ حاشیہ ) اور جو مزار حضرت عیسی علیہ السلام کا کشمیر میں ہے جس کی نسبت بیان کیا جاتا ہے کہ وہ قریباً انیس سو برس سے ہے یہ اس امر کے لئے نہایت اعلیٰ درجہ کا ثبوت ہے۔غالبا اس مزار کے ساتھ کچھ کتنے ہوں گے جواب مخفی ہیں۔( راز حقیقت۔روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۶۳ حاشیه ) واضح ہو کہ بدھ مذہب کی کتابوں میں سے انواع اقسام کی شہادتیں ہم کو دستیاب ہوئی ہیں جن کو یکجائی نظر کے ساتھ دیکھنے سے قطعی اور یقینی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام ضرور اس ملک پنجاب و کشمیر وغیرہ میں آئے تھے۔ان شہادتوں کو ہم ذیل میں درج کرتے ہیں۔اول وہ خطاب جو بدھ کو دیئے گئے مسیح کے خطابوں سے مشابہ ہیں۔اور ایسا ہی وہ واقعات جو بدھ کو پیش آئے مسیح کی زندگی کے واقعات سے ملتے ہیں۔مگر بدھ مذہب سے مراد ان مقامات کا مذہب ہے جو تبت کی حدود یعنی لیہ اور لاسہ اور گلگت اور ہمس وغیرہ میں پایا جاتا ہے جن کی نسبت ثابت ہوا ہے کہ حضرت مسیح ان مقامات میں گئے تھے۔خطابوں کی مشابہت میں یہ ثبوت کافی ہے کہ مثلاً حضرت عیسی علیہ السلام نے اپنی تعلیموں میں اپنا نام نور رکھا ہے۔ایسا ہی گوتم کا نام بدھ رکھا گیا ہے۔جو سنسکرت میں نور کے معنوں پر آتا ہے۔اور انجیل میں حضرت عیسی علیہ السلام کا نام استاد بھی ہے۔ایسا ہی بدھ کا نام ساستا یعنی استاد ہے۔ایسا ہی حضرت مسیح کا نام انجیل میں مبارک رکھا گیا ہے اسی طرح بدھ کا نام بھی سکت ہے یعنی مبارک ہے۔ایسا ہی حضرت مسیح کا نام شہزادہ رکھا گیا ہے اور بدھ کا نام بھی شہزادہ ہے۔اور ایک نام مسیح کا انجیل میں یہ بھی ہے کہ وہ اپنے آنے کے مدعا کو پورا کرنے والا ہے۔ایسا ہی بدھ کا نام بھی بدھ کی کتابوں میں سردار تھا رکھا گیا ہے یعنی اپنے آنے کا مدعا پورا کرنے والا۔اور انجیل میں حضرت مسیح کا ایک نام یہ بھی ہے کہ وہ چھکوں ماندوں کو پناہ دینے والا ہے۔ایسا ہی بدھ کی کتابوں میں بدھ کا نام ہے اسرن سرن یعنی بے پناہوں کو پناہ دینے والا۔اور انجیل میں حضرت مسیح بادشاہ بھی کہلائے ہیں گو آسمان کی بادشاہت مراد لے لی۔ایسا ہی بدھ بھی بادشاہ کہلایا ہے۔اور واقعات کی مشابہت کا یہ ثبوت ہے کہ مثلاً جیسا کہ انجیل میں لکھا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام شیطان سے آزمائے گئے اور شیطان نے ان کو کہا کہ اگر تو مجھے سجدہ کرے تو تمام دنیا کی دولتیں اور بادشاہتیں تیرے لئے ہوں گی۔یہی آزمائش بدھ کی