مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 138 of 332

مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین — Page 138

کرتے ہو"۔غرض وہ سحر تو باطل ہو گیا۔اب پیر صاحب کو لینے کے دینے پڑ گئے۔مجھ سے کہنے لگے آپ ان لوگوں کو چھوڑ دیں۔اپنا خیال بتائیں۔میں نے کہا بخاری شریف میں لکھا ہے کہ سید عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ قطعی بہشتی ہیں یعنی صحیح بخاری میں ایک حدیث ہے کہ حضور نبی کریم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا اور اچھے لوگوں نے اس کی تعریف کی تو آپ نے فرمایا وجبت جب اس کے معنی پوچھے گئے تو آپ نے فرمایا کہ جس کی اچھے لوگ تعریف کرتے ہیں تو وہ جنتی ہوتا ہے چونکہ شیخ عبد القادر جیلانی کی نسبت جہاں تک میرا خیال ہے ہزار ہا بزرگوں نے تعریف فرمائی ہے۔لہذا اس حدیث کی رو سے میں ان کو یقینی جنتی سمجھتا ہوں۔مولویوں میں سے اس وقت کسی نے مجھ پر جرح نہیں کی۔پیر صاحب اس وقت ہمارے قابو میں آگئے۔اصل وظیفہ کے متعلق پوچھنا تو رہ ہی گیا۔بات کچھ اور کی اور ہی ہو گئی۔تب میرا ہاتھ پکڑ کر کہنے لگے۔میں اصل حقیقت کو سمجھ گیا ہوں۔اب آپ اپنے گھر چلے جائیں۔خیر خدا تعالیٰ کے فضل و نعمت کا شکر ادا کرتا ہوا بآرام اپنے گھر پہنچ گیا اور وہ جادو محض خدا تعالیٰ کے فضل سے باطل ہو گیا۔ایک دفعہ وہاں کے علماء مباحثہ کے لئے جمع ہوئے۔وہاں کی جامع مسجد کو جو شیر شاہ کی بنوائی ہوئی ہے اکھاڑہ بنایا۔کئی قسم کی گفتگو کے بعد یہ فیصلہ ہوا کہ تم جو اولیاء کا پکارنا شرک کہتے ہو ، اگر علماء میں سے کسی نے ایسا لکھا ہو تو بلا گفتگو اس امر کو مان لیں گے۔بہت سے علماء تھے۔جن سے یہ اقرار پختہ کرایا۔دوسرے دن میں تفسیر عزیزی کو لے گیا اور اس میں سے وَتَبَتِّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلاً کا موقع ان کو دکھایا گیا۔جہاں شاہ عبد العزیز صاحب تحریر فرماتے ہیں۔”و بعض پیر پرستان از زمره مسلمین در حق پیران خودا مراول را ثابت می کنند و در وقت احتیاج ہمیں اعتقاد بانها استعانت می نمایند الخ اس کے لطیف جوابوں میں ایک شخص نے جو بڑے پیر بنے ہوئے تھے اور عالم بھی مشہور تھے۔میری پیٹھ پر ہاتھ پھیرا اور کہا کہ آپ گھبرا کر کیوں بات کرتے ہیں۔یہاں کیا کوئی تمہارا دشمن ہے ؟ مجھ کو ان کی اس بات پر بہت ہی حیرت و افسوس ہوا۔مگر دوسرے مولوی نے کہا کہ یہ لفظ پیران (بیائے فارسی) نہیں