حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ

by Other Authors

Page 44 of 100

حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 44

سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود یہ رقم نا ہی پانی سے چھ ہزار روپے تھی۔میاں محمد موسیٰ صاحب گھر والوں کی مرضی کے بغیر سرائے موسیٰ فروخت کر کے اپنے آقا کے حضور سر خرو ہو گئے اور دعاؤں کے وارث بنے۔حضرت مسیح موعود اس قربانی سے بہت خوش ہوئے۔“ یوں آپ حضرت مسیح موعود کی ہمہ وقت کی بابرکت دعاؤں کے مصداق بنے۔ان عظیم قربانیوں نے جماعت کے اس وقت نرم و نازک پودے کی خوب آبیاری کی۔ہم دعا گو ہیں کہ خدا تعالیٰ احباب جماعت احمدیہ کو میاں محمد موسیٰ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔کتاب کے مصنف نے 2016ء میں اپنے بھتیجے عزیزم احمد عدنان کے ہمراہ سرائے موسیٰ کا کھوج لگایا۔یہ پولیس اسٹیشن مغل پورہ لاہور کے سامنے سڑک پار واقع ہے۔سڑک مغلیہ شالامار باغ کو جاتی ہے اور اسے شالا مار لنک روڈ کہا جاتا ہے۔اگر منہ باغ کی طرف کیا جائے تو یہ جگہ سڑک کے دائیں ہاتھ پر ہے۔ایک صدی سے زائد عرصہ بیت گیا اور اس احاطہ کا نام ابھی تک سرائے موسیٰ ہی ہے۔ہم نے وہاں کے مکینوں کی اجازت سے چند تصاویر بنائیں۔اس کے مکانوں کے باہر نمبروں کے ساتھ سرائے موسیٰ لکھا ہوا ہے۔اس سرائے کا دروازہ یا اندر جانے کا رستہ مغلیہ طرز تعمیر سے مشابہت رکھتا ہے۔اس جگہ کا معائنہ اور مشاہدہ کا موقع بھی ملا۔اندر جائیں تو دائیں اور بائیں طرف چار چار مکان ہیں۔اب تو مکان نئی طرز تعمیر کے بنے ہوئے ہیں۔ایک پرانے لیٹر بکس کی بھی تصویر شامل کی جارہی ہے جس پر سرائے موسیٰ لکھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔44