حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ

by Other Authors

Page 100 of 100

حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 100

سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ صاحب حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ صاحب آف نیلہ گنبد لاہور کا شمار حضرت مسیح موعود و مہدی میبود علیہ السلام کے جید صحابہ میں ہوتا ہے۔میاں محمد موسیٰ نے 1902ء میں حضرت مسیح موعود کی خدمت میں لکھا کہ عام لوگوں کے لئے آپ کی صداقت کا معلوم کرنا مشکل ہے۔آپ قسم کھا کر تحریر فرما دیں کہ آپ دہی مسیح موعود ہیں جس کا دنیا کو انکار ہے۔اس پر حضرت مسیح موعود نے لفافہ کی پشت پر تحریر فرمایا: میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں وہی مسیح موعود ہوں ج کا وعدہ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو دیا تھا۔و لعنت اللہ علی انکار نہیں۔خاکسار مرزا غلام احمد بقلم خود۔جب میاں محمد موسی ہی تسلی ہو گئی تو بغیر کسی حیل و حجت کے آپ کی غلامی میں آگئے۔آپ سے حد درجہ کی عقیدت اور محبت تھی۔آپ کی صحبت میں زیادہ وقت گذارنے کے لئے ایک لمبے عرصہ تک آپ کے اقتداء میں جمعہ پڑھنے کے لئے لاہور سے قادیان سفر کر کے جاتے اور اس وقت تک گھر نہ لوٹتے جب تک حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام واپس جانے کی اجازت نہ دے دیتے۔محض خداتعالی کے فضل سے اور حضور کی دعاؤں کے نتیجے میں آپ کے اخلاص اور تقویٰ میں استقامت اور استقلال پید اہو اور انعامات الہیہ کے دروازے کھلتے چلے گئے جس کا ثمر آپ کی نسلوں میں جاری وساری ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے آخری ایام میں آپ کے بارے میں مندرجہ ذیل تعریفی کلمہ کہا جو سنہری حروف میں لکھنے کے قابل ہے۔میاں محمد موسیٰ صاحب آپ نے دین کی بہت خدمت کی۔100 158N 978-1-946812 9781946 812285