لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 266 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 266

میں آنے کے ہر عورت کو، ہر احمدی لڑکی کو اپنا دینی علم بڑھانے کی ضرورت ہے۔کسی احساس کمتری میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ پردہ اور حجاب عورت کو اس کا حقیقی و قار، خود مختاری اور آزادی دلاتا ہے۔روحانی تحفظ اور دل کی پاکیزگی دینے کا بنیادی ذریعہ ہے۔پس ایسے معاشرہ میں جہاں اللہ تعالی کے کسی خاص حکم کو حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے آپ اپنی ثابت قدمی کی وجہ سے مزید اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور انعامات کی وارث ٹھہریں گی۔پس اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق عابدات اور قانتات بنیں۔اطاعت کرنے والیاں بنیں اور دین کو دنیا پر مقدم کر کے زمانہ کے امام کے کام میں معاون و مدد گار بننے کی کوشش کریں۔اللہ آپ سب کو توفیق عطا فرمائے۔آمین والسلام خاکسار خلیفۃ المسیح الخامس 266