لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 231
پڑھنے کی طرف پوری توجہ نہیں ہے۔جب آپ نماز کو اس کی شرائط کے ساتھ اور اس کی اہمیت اور برکات کو سمجھ کر ادا کریں گی تو پھر اس کا حقیقی رنگ میں فائدہ ہو گا۔آپ کو دلی سکون ملے گا۔خدا تعالیٰ کی رضا ملے گی اور با عمل بننے سے دوسروں کو دین کی تبلیغ کا حوصلہ اور شوق پید ا ہو گا۔پس اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق عابدات اور قانتات بنیں۔اطاعت کرنے والیاں بہنیں اور دین کو دنیا پر مقدم کر کے زمانے کے امام کے کام میں معاون و مددگار بننے کی کوشش کریں۔اللہ آپ سب کو توفیق عطا فرمائے۔آمین والسلام خاکسار خلیفۃ المسیح الخامس 231