لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 228
وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدیہ بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 10۔05۔2018 MA پیاری ممبرات لجنہ اماء اللہ کینیڈا السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ کو اپنی سالانہ نیشنل تربیتی کلاس کے انعقاد کی توفیق مل رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اسے ہر لحاظ سے کامیاب اور بابرکت فرمائے۔آمین یہ دور اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا دور ہے۔اللہ تعالیٰ کا یہ بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ماننے کی توفیق عطا فرمائی اور خلافت علی منہاج النبوۃ کے عظیم الشان انعام سے نوازا۔چنانچہ آپ کی پیاری جماعت خلافت احمدیہ کے پانچویں دور میں اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور انعامات کے لامتناہی سلسلہ کو اپنے اوپر نازل ہوتا دیکھ رہی ہے اور خلیفہ وقت کی زیر قیادت ترقی کی نئی سے نئی منازل طے کرتی چلی جارہی ہے۔228