میری والدہ

by Sir Muhammad Zafrulla Khan

Page 64 of 102

میری والدہ — Page 64

۶۴ نہیں کرتی جب تک پہلے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے تمام خاندان کے لئے دُعا نہیں کر لیتی۔حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ کے ساتھ عقیدت حضرت خلیفتہ اسیح ثانی ایدہ اللہ بنصرہ کے ساتھ انہیں حد درجہ عقیدت تھی اور انتہاء کی محبت تھی۔آپ کا کوئی ارشاد پہنچ جاتا فورا اس پر کار بند ہو جاتیں اور حضور بھی خصوصیت سے شفقت کا سلوک اُن کے ساتھ روا رکھا کرتے تھے۔بعض دفعہ نور محبت میں وہ حضور کے ساتھ بالکل ایسے کلام کر لیتی تھیں۔جیسے ماں اپنے بچوں کے ساتھ کرتی ہے اور حضور بھی اُن کی دلجوئی کی خاطر بعض اوقات لمبا عرصہ اُن کی باتیں سنتے رہتے تھے۔والدہ صاحبہ کا ایک رؤیا خصوصیت سے اس تعلق کی طرف اشارہ کرتا ہے۔چار پانچ سال کا عرصہ ہوا۔انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو رویا میں دیکھا کہ والد صاحب کے ساتھ کوئی بات کر رہے ہیں اور پھر والدہ صاحبہ کی طرف اشارہ کر کے فرمایا انہیں بلائے۔چنانچہ والد صاحب نے کسی سے کہا وہ ظفر اللہ خاں کی والدہ کھڑی ہیں۔اُن سے کہیں حضور نے یاد فرمایا ہے۔والدہ صاحبہ یہ پیغام ملنے پر حضور کی پیٹھ کے پیچھے جا کر کھڑی ہو گئیں اور عرض کی حضور میں حاضر ہوں۔حضور نے فرمایا: محمود سے کہنا وہ مسجد والی بات یاد نہیں؟“ جب خاکسار نے والدہ صاحب کا یہ رویا حضرت خلیفہ امسیح کی خدمت اقدس کی میں بیان کیا۔تو حضور نے فرمایا یہ آنے والے فتن کے متعلق جماعت کی حفاظت کی طرف اشارہ ہے۔والد صاحب کی وفاتکے کچھ عرصہ بعد والدہ صاحبہ نے حضرت خلیفہ المسیح کی