میری پونجی

by Other Authors

Page 277 of 340

میری پونجی — Page 277

مخلصین کی یاد یں اور دعائیں درج ذیل مضمون بھائی منصور احمد بی ٹی صاحب نے ابا جان کی وفات کے بعد لکھا تھا۔منصور بھائی میرے ابا جان اور سامی صاحب دونوں کے ہی بہت پیار کرنے والے دوست بھائی تھے۔اللہ تعالیٰ منصور بھائی کی بھی مغفرت کرے اب تو وہ بھی اُن دونوں دوستوں کے پاس پہنچ چکے ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کو اپنی مغفرت کی چادر میں لپیٹ لے۔آمین ثم آمین ) بِسمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ ہمارے پیارے بھائی جی! جو بادہ کش تھے پڑانے وہ اٹھتے جاتے ہیں کہیں سے آب بقائے دوام لا ساقی اسم گرامی ، شیخ محمد حسن - صالح بزرگ، پابند صوم وصلوٰۃ ، خادم احمدیت ، موصی ،جنہیں ہم ”بھائی جی کے محبت بھرے الفاظ میں مخاطب کرتے تھے ، چند روز بیمار رہ کر مورخه ۵ فروری ۲۰۰۳ء بروز بدھ شام کے نو بجے بھر پور ترانوے (۹۳) سالہ زندگی گزارنے کے بعد ہمیں ہمیشہ کا داغ مفارقت دے کر مولائے حقیقی کے حضور حاضر ہو گئے۔اناللہ واناالیہ راجعون۔(277)