میری پونجی

by Other Authors

Page 25 of 340

میری پونجی — Page 25

میرے اپنے بچوں اور فیملی کے لیے قیمتی یادگار ہے، تا کہ اُن کو بھی یہ معلوم ہو کہ ہمارے بزرگوں نے بفضلِ الہی قبول احمدیت اور ثبات قدم سے مشکلات کا سامنا کرنے میں کیسی کیسی قربانیاں دیں اور دین کی خدمات میں کیا کیا مقام حاصل کیے۔یہ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے۔پہلے حصے میں سامی صاحب کے والدین اور بہن بھائیوں کا ذکر ہے۔یہ حصہ زیادہ تر سامی صاحب کا تحریر کردہ ہے اور دوسرے حصے میں میرے والدین اور بہن بھائیوں کا ذکر خیر ہے۔یقیناً میری تحریر بے ربط بھی ہوگی ، بے شمار غلطیاں بھی ہونگی فقرے آگے پیچھے بھی ہونگے ، اُن سب کیلئے معافی چاہتی ہوں اور اپنے تمام پڑھنے والوں سے دعا کی درخواست کرتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ میرا انجام بخیر کرے۔میری تمام غلطیوں کو معاف کرے اور میری پردہ پوشی فرمائے۔آمین۔خاکسار صفیہ بشیر ساقی (25)