میری پونجی — Page 117
مکتوب از محترم چوہدری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب رضی اللہ تعالی عنہ ۱۶ جون ۱۹۴۱ بسم الله الرحمن الرحيم فکری سردار حساب - السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ۔آپکا والد نامہ مورخہ یکم جون شرف صدور الد یا۔جزاکم اللہ۔آپکے حسن ظن کا ممنون ہوں۔میں خوب جانتا ہوں کہ میں ایک عاجز گنہ گار پُر تقصیر انسان ہوں۔میرے ایک بھائی نے اپنی تکلیف کے وقت میں لکھا میرے لئے دعا کرو کہ اللہ تعالٰی میری حالت پر رحم فرمائے اور میری بینائی درست فرمائے۔انکے دور دے اس عاجز کا دل بھی پر دو نو اور بارگاہ ابھی میں التجا شروع کی اسے ارحم الراحمین تونی فرمایا ہے ادعونی استجب لکم یہ تیرا ایک بندہ لاچار اور عاجز تھے یہاں تکے اس نے ایک میرے جیسے نا کبھار سے بھی کہا ہے میری تکلیف بہت بڑھوتی ھے تم بھی میرے لیے دعا کرو۔اے اللہ یہ اُس کا اُس عاجز پر احسان ہے اور حسن ظن ہے تیرے فضلوں کی حد نہیں تو اپنے حسن اور تنقی بندروں کی فریاد کے ساتھ اس عاجز کی فریاد بھی سن اور اسے قبول فرما کر اپنے اس در دید عاجز بندے کے دکھ کو دور فرما اور اسے بینائی بخش اور اندھیروں سے نکال کر نور میں داخل کر۔وہ خاک کو وقتا فوقتاً یاد دھانی بھی کرتے رہے گو اس کی ضرورت نہیں تھی۔جب انہوں نے اطلاع دی کہ اب ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ آپریشن ہو سکتا ہے۔اور پھر اطلاع دی کہ آپریشن ہونے والا ہے اور پھر اطلاع دی کہ آپریشن ہو گیا ہے اور بفضل الله کامیاب ہوا ہے تو میرے دل کی وہ کیفیت ہوئی جس کا کچھ پر تو اس طریقے میں ھے جو میں نے انکی خدمت میں لکھا۔فسبحان اللہ و بحمدہ و سبحان اللہ العظیم۔اس خاک ارکو انکے آپکے ساتھ رشتے کا علم نہیں تھا۔لیکن اخوت دینی کا رشتہ تو تھا ہی۔اور اخوت انسانی کا رشتہ بھی ہوا۔اب آپکے والد نامے کے ساتھ بھی انھا وال نامہ بھی ملا ہے کہ عینک کے معاملے میں کچھ اندیشے کی صورت تھے اور میرا دل مخالف و ترسان ھے۔میں پھر کمال عاجزی اور تذلل سے دہلیز پر گرا ہوا ہوں۔یا ارحم الراحمین تو نے اپنے عاجز بندے کے دل میں جو جھلک را بید اور خوشی کی پیدا کی جھے اپنے لطف و احسان سے روشن تر فرما اور اس کی تکمیل فرما کہ تیرے آگے کوئی چیز انہونی نہیں۔تیری تو شان تھے پرچہ خواہد میکند عجزش کہ دید! غرض آپکے والد نا ہے کے جواب میں ذرا سا پردہ عجز و نیاز کی کیفیت سے سر کا دیا ہے۔ورنہ من آنم کہ من دانم - اللہ تعالٰی ہم سب پر رحم فرمائے اور جو مہلت باقی ہے اسے اپنی رضا کے مطابق صرف کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور خاتمہ بالخیر کرے۔آمین۔والسلام فاکار ظفر اللہ خان (117)