مذہب کے نام پر فسانہ

by Other Authors

Page 27 of 94

مذہب کے نام پر فسانہ — Page 27

/////////// government posts until he retired in 1887 and returned to England۔As director general of statistics, he edited (1869-81) a statistical survey of India in 128 volumes, later issuing a nine- volume condensation in the imperial Gazetteer of India (1881) ۳۴ ترجمہ:۔ہنٹر ،سرولیم ولسن پیدائش بمقام گلاسگو ، ۱۵ جولائی ۱۸۴۰ء وفات بمقام آکسفورڈ انگلستان 4 فروری ۱۹۰۰ء۔ملازم سرکار انگریزی اور مصنف۔آپ سرکاری ملازمت بنگال میں ۱۸۶۲ ء میں شامل ہوئے اور مختلف سرکاری عہدوں پر فائز رہے۔یہاں تک کہ ۱۸۸۷ء میں ریٹائر ہوئے اور انگلستان لوٹ آئے۔ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے آپ نے ۱۲۸ جلدوں میں سٹیٹسٹیکل سروے آف انڈیا مرتب کی۔(۸۱_۱۸۶۹)۔بعد ازاں اس کا خلاصہ ۹ جلدوں میں IMPERIAL GAZETEER OF INDIA میں اشاعت کے لئے جاری کیا (۱۸۸۱ء) سرولیم ہنٹر نے ہندوستان میں اپنے پچپچیس سالہ قیام کے دوران متعدد کتابیں تصنیف کیں جن میں ایک مشہور کتاب 'دی انڈین مسلمان ( THE INDIAN MUSALMANS) بھی تھی۔جس کا پہلا ایڈیشن جون ۱۸۷۱ء میں اور دوسرا ۱۸۷۲ء میں لندن سے TRUBNER AND COMPANY نے شائع کیا۔کتاب میں سر ولیم ہنٹر نے مسلمانوں کی اعلیٰ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا۔نیز شمال مغربی سرحد میں جہاد کے نام پر وہابیوں کی ہنگامہ آرائیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان مسلمانوں کا بھی بطور خاص ذکر کیا جو برطانوی ہند کو دارالحرب نہیں بلکہ دار الاسلام سمجھتے تھے۔کتاب کے ضمیمہ میں انہوں نے اس مسلک کی تائید میں مرکز اسلام مکہ 27