مذہب کے نام پر خون

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 19 of 330

مذہب کے نام پر خون — Page 19

۱۹ مذہب کے نام پرخون عاری ہیں۔ان کے دل رحمت سے خالی اور ظلم سے بھرے ہوئے ہیں اور ان کے سینوں میں غیظ و غضب کے سمندر موج زن ہیں اور مذہب کے نام پر سختی اور تشد دکو روا رکھنا تو اب ان کے عقائد میں داخل ہو چکا ہے۔وہ اسی آسمانی پانی کا واسطہ دے کر جو دلوں کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کے لئے آیا تھا بے علم عوام کے سینوں میں غیظ و غضب کی آگ بھڑکا دیتے ہیں۔وہ اسی امن کے شہزادہ کا نام لے لے کر جس نے عرب کی خونی سرزمین سے اپنے خون کی قربانیاں دے کر قتل ناحق کو یکسر مٹاڈالا تھا اسی کے ماننے والوں کو بے کسوں کے قتل پر آمادہ کرتے ہیں۔وہ اسی امین کی محبت کو انگیخت کر کے جس کے گھر غارت گروں نے لوٹ لئے دنیا کو غارت گری کی تعلیم دیتے ہیں۔وہ جس نے غیروں اور بد کرداروں کی بیبیوں کی عصمت کی بھی حفاظت کی۔ہاں وہ سب حیاداروں سے زیادہ حیا دار جو بے حیائی کو یکسر نابود کرنے کے لئے آیا تھا آج اسی عصمت مجسم کی ناموس کے نام پر سال ہا سال کی بیا ہتا عورتوں کو اپنے خاوندوں پر حرام اور غیروں پر حلال کر دیتے ہیں۔وہ عابدوں کا سردار جس نے باطل مذاہب کے معبدوں کی بھی حفاظت کی آج ان مذہبی رہنماؤں نے خود اسی کا کلمہ پڑھنے والے عابدین کے ایک گروہ کی مسجدوں کے انہدام کے فتوے دیئے۔اور یہ سب ظلم جسے وہ نبیوں کا سردار مٹانے کے لئے آیا تھا خود اسی مظلوم نبی کے نام پر کئے جانے لگے۔کیا کوئی بھی مسلمان یہ تصور کر سکتا ہے کہ اگر آج ہمارا آقا ہم میں موجود ہوتا ( خدا کی بے شمار رحمتیں اور درود ہوں اس محسن پر ) تو وہ اپنی امت کے اس حال کو دیکھ کر خوش ہوتا ؟ نہیں نہیں۔ایسا مت خیال کرو کیوں کہ یہ اس حسن و احسان کے مجسمہ کی تو ہین ہے۔کیا کوئی بھی مسلمان یہ وہم دل میں لاسکتا ہے کہ وہ اپنی امت کے علماء کو تلقین کرتا کہ سٹیجوں پر چڑھ کر ایک دوسرے کے بزرگوں کی تذلیل اور توہین کرو اور انہیں کہتا کہ ہاں اور گالیاں دو۔گندے بہتان لگاؤ اور الزام تر اشو اور پرده دار، عفت مآب بیبیوں کے نام لے لے کر ایسے مغلظات بکو کہ ایک لا مذہب بھی ان کو سن کر شرمانے لگے۔کیا کوئی بھی مسلمان یہ وہم دل میں لاسکتا ہے کہ وہ سلامتی کا شہزادہ اپنے علماء کو ایسے ہیجان آمیز خطبات دینے کی تلقین کرتا جس سے بستیوں کا امن اٹھ جائے اور ایسی شعلہ نوائیوں کا حکم دیتا کہ جس سے بے کسوں اور کمزوروں کے گھروں اور اموال کو خود ان کے سمیت نظر آتش کر دیا